رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:43 29.4.2020

امریکہ میں کیسز 10لاکھ 35ہزار سے متجاوز، 59ہزار افراد ہلاک

امریکہ میں کورنا وائرس کے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 35 ہزار سے متجاوز ہو گئی ہے جب کہ 59ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے۔

اعداد و شمار جمع کرنے والی ویب سائٹ 'ورلڈو میٹرز' کے مطابق امریکہ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں نیویارک میں 23ہزار 144 ہوئی ہیں جب کہ بعد نیو جرسی میں چھ ہزار، میساچوسٹس میں تین ہزار، ایلانوئے میں دو ہزار ایک سو سے زائد افراد کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں وبا کے شکار ہونے والے 20 فی صد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ چھ فی صد کی موت ہوئی ہے۔

'ورلڈو میٹرز' پر موجود اعداد شمار سے واضح ہوتا ہے کہ دنیا میں وبا کی تشخیص کے لیے سب سے زیادہ ٹیسٹ بھی امریکہ میں ہوئے ہیں۔ امریکہ میں ہونے والے ٹیسٹس کی تعداد 60 لاکھ کے قریب ہے جب کہ نیویارک میں آٹھ لاکھ سے زائد افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔

13:50 29.4.2020

'کرونا' ہار گیا، محبت جیت گئی

دنیا میں جہاں ایک جانب کرونا وائرس مہلک بنا ہوا ہے اور زندگی کی تمام سرگرمیاں اس سے متاثر ہیں۔ وہیں محبت کرنے والوں نے اسے ہرا دیا ہے اور بہت سے جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

مزید تصاویر دیکھیے

13:55 29.4.2020

کرونا کے مریضوں کی دیکھ بھال میں پیش پیش مسلمان ڈاکٹرز

امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے۔ کرونا وائرس کے باعث شہر کے کئی مسلمان ڈاکڑ اس وبا سے متاثر مریضوں کی دیکھ بھال میں پیش پیش ہیں۔ دیکھئے اس رپورٹ میں

کرونا کے مریضوں کی دیکھ بھال میں پیش پیش مسلمان ڈاکٹرز
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:03 0:00
13:57 29.4.2020

اٹلی: اب پیزا پھر سے دستیاب ہے

اٹلی میں روایتی پیزا ہاؤس کھل گئے۔ نیپلز کے پیزا ہاؤسز کو پیزا ڈلیوری کی اجازت مل گئی۔ مالکان کا کہنا ہے کہ اس سے مقامی معیشت بحال ہو گی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG