رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

14:16 29.4.2020

کرونا وبا نے پڑوسیوں کے درمیان قربت بڑھا دی

کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر میں سماجی دوری شرط اول ہے مگر یہی پابندی پڑوسیوں کو قریب لانے کا باعث بن رہی ہے۔ ہمسائے دلچسپ سرگرمیوں میں حصہ لے کر اِس مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کی ایک برادری ایک دوسرے کا ساتھ کیسے دیے رہے ہیں؟ دیکھئے اس ویڈیو میں

کرونا وبا نے پڑوسیوں کے درمیان قربت بڑھا دی
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:59 0:00
14:25 29.4.2020

کئی ممالک میں مختلف اشیا کی طلب میں اضافہ

دنیا بھر میں مختلف ممالک میں کرونا وائرس کے بعد مختلف اشیا کی طلب میں اضافہ ہوا۔ امریکہ میں ٹوائلٹ پیپر کی طلب بڑھ گئی تو میکسیکو میں ‘کرونا بئیر’ کی۔

14:42 29.4.2020

خیبرپختونخوا کے ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین کے لیے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار

خیبرپختونخوا کی حکومت نے محکمہ صحت کے تمام افسران اور اہلکاروں کے لیے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف جنرل ہیلتھ سروسز نے ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق ٹیسٹ نہ کرانے والے ملازمین کی تنخواہیں روک دی جائیں گی۔

ڈائریکٹوریٹ آف جنرل ہیلتھ سروسز کے حکم نامے کے مطابق محکمہ صحت کے تمام ملازمین فوری طور پر کرونا ٹیسٹ کرائیں۔ جن ملازمین نے ٹیسٹ کرائے ہیں وہ اس کا رزلٹ متعلقہ ڈائریکٹر ایڈمن کے پاس جمع کرائیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی ملازم نے کرونا ٹیسٹ نہیں کرایا تو اُس کی حاضری نہیں لگے گی اور ٹیسٹ نہ کرانے والے ملازمین کی تنخواہیں بھی روک دی جائیں گی۔

دوسری جانب ڈاکٹروں کی تنظیم پرونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ قرنطینہ مراکز پر بھی فرائض سر انجام دینے والے تمام ملازمین کے ٹیسٹ لازمی کرائے جائیں۔

14:49 29.4.2020

سندھ میں ایک ہی دن میں 400 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

سندھ میں کرونا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 100 ہوگئی ہے جب کہ ایک ہی روز میں کرونا کے 400 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

حکام کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں ایک ہی روز میں 8 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں جو ایک ہی روز میں صوبے میں ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں بتائی جا رہی ہیں۔

ایک ویڈیو بیان میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مُراد علی شاہ نے بتایا کہ تشویشناک بات ہے کہ منگل کے روز کرونا کے 404 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ اسی دوران 8 مریض انتقال کرگئے۔

ان کے بقول سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا کے 200 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق 24 گھنٹوں میں صوبے میں مزید 3729 کرونا کے ٹیسٹ کیے گئے اس طرح سندھ میں اب تک 51790 کرونا کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

حکام کے مطابق اب تک کرونا سے متاثرہ 1161 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ جو کُل تعداد کا 20.5 فی صد ہے۔

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرونا کے باعث صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 100 ہوگئی ہے۔ اس وقت صوبے میں 4426 مریض زیرعلاج ہیں جب کہ 3187 مریض گھروں میں ہی قطرنطینہ میں ہیں۔ صوبے میں 36 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جب کہ 18 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبائی دارالحکومت کراچی میں ایک روز کے دوران کرونا کے 332 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جن میں ضلع جنوبی میں 113، ضلع شرقی میں 100 اور ضلع وسطی میں 39، کورنگی میں 37، ضلع غربی میں 26 اور ملیر میں 17 کرونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

سندھ کے دیگر شہروں میں نئے کیسز کی تعداد 72 بتائی جاتی ہے جن میں سکھر میں 14، لاڑکانہ اور خیرپور میں 13-13، شہید بینظیر آباد اور شکار پور میں 7-7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

حکام کے مطابق کراچی میں بیرون ملک سے 2 پروازیں 505 مسافر لے کر پہنچیں۔ جن میں 69 مسافروں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جب کہ 39 کا نتیجہ آنا ابھی باقی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG