امریکی معیشت کا دوبارہ کھولنا ایک ضرورت اور امتحان
اکیس ٹریلین ڈالرز سے زائد کی امریکی معیشت کو کرونا وائرس کی بریک لگنے کے بعد پٹری پر دوبارہ ڈالنا ایک دوہرا چیلنج تصور کیا جاتا ہے کہ اس میں بیک وقت وبا سے مسلسل نمٹنا اور لوگوں کا اعتماد بحال کرنا شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق تقریباً تین کروڑ امریکی جو کوویڈ 19 کے بحران میں اپنی ملازمتیں کھو چکے ہیں، انہیں روزگار کے مواقع فراہم کر کے اقتصادی ترقی کے دھارے میں واپس لانا ایک اہم ترین ترجیح ہونی چاہیے۔
لیکن کیونکہ کہ ابھی تک کرونا وائرس کی کوئی موثر دوا دریافت نہیں ہوئی، اس مقصد کے حصول اور اقتصادی ترقی کی شرح کو تیز تر کرنے کیلئے لوگوں کو اپنے آپ کو ایک نئے ماحول میں ڈھالنا ہو گا جہاں سماجی فاصلوں کی پابندی اور چہروں پر ماسک بھی لگانا ہوں گے۔
امریکی ماہر اور ڈیٹا ٹریک ریسرچ نامی کمپنی کے بانی نک کولاس کہتے ہیں کہ کاروبار کے حالات میں ایک بڑی تبدیلی یہ ہو گی کہ معیشت کو دوبارہ کھولنے کے بعد ابتدا میں روایتی عوامی میل جول کی جگہوں پر لوگوں کا ہجوم کم ہو گا۔ اور بہت سے کاروبار شروع میں زیادہ منافع نہیں بنا سکیں گے۔
امریکی چینل سی این بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنیادی مسئلہ یہ ہو گا کہ لوگوں کو کیسے محسوس کرایا جائے کہ نیا معمول پرانے معمول کی طرح ہی ہے۔
کاروباری حلقوں اور سرمایہ کاروں کی نظر میں ایک اہم پہلو یہ ہے کہ تعمیرات، سہولیات اور زراعت ایسے شعبے ہیں جن میں تیزی سے ترقی کی شرح کو پھر سے حاصل کرنے میں زیادہ مواقع ہیں۔ جب کہ بہت سارے باقی شعبے، جن میں تعلیم، بڑے پیمانے پر خرید و فروخت، ثقافت، تفریح اور خوراک کی صنعتیں شامل ہیں، بتدریج ترقی کی کھوئی ہوئی شرح حاصل کر سکیں گی۔
جہاں تک اقتصادی اعداد و شمار کا تعلق ہے تو اقتصادی ترقی کی شرح سن 2020 کے پہلے چار مہینوں میں 4.8 فیصد کم ہوئی ہے۔ ماہرین اس خدشے کا بھی اظہار کرتے ہیں کہ بے روزگاری کی شرح مزید کئی درجے زیادہ ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیے
وبا کے دنوں میں آن لائن محبت کی تلاش
کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن زندگی کے ہر شعبے پر اثر انداز ہوا ہے۔ ان حالات میں ساتھی کی تلاش نے بھی نیا انداز اپنایا ہے اور گھر تک محدود افراد آن لائن محبت ڈھونڈ رہے ہیں۔ اس مقصد کیلئے انھوں نے کیا راستہ اپنایا ہے؟ دیکھیے اس رپورٹ میں
امریکہ میں کاروبار کھولنے کی تیاریاں
کرونا وائرس کے متاثرین میں اضافے کے باوجود کئی امریکی ریاستوں نے بندشوں میں نرمی اور کاروبار کھولنے کے لیے اقدامات کرنا شروع کر دیے ہیں۔ امریکہ میں ایک طرف صحت عامہ کے خطرے سے نمٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے تو دوسری طرف اقتصادی نقصان کم کرنے کی تگ ودو بھی جاری ہے۔
فلوریڈا میں سبزیاں اور پھل ضائع ہونے لگے
امریکی ریاست فلوریڈا میں اربوں ڈالرز کی خوراک ضائع ہو رہی ہے۔ مقامی کاشت کاروں کی سبزیاں اور پھل گل سڑ رہے ہیں کیونکہ کرونا وائرس کی وجہ سے وہ ریسٹورنٹس کو اتنی مقدار میں خوراک سپلائى نہیں کر پا رہے جتنی اس سے پہلے طلب ہوتی تھی۔