رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

11:42 5.5.2020

بلوچستان: لاک ڈاؤن میں دو ہفتے کی توسیع پر تاجر برہم

حکومت بلوچستان نے صوبہ بھر میں لاک ڈاﺅن کی مدت مزید پندرہ دنوں کے لئے بڑھا دی ہے۔ صوبے میں کرونا سے 21 افراد ہلاک چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 1321 ہے۔

محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان کے ایک حکمنامہ کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل دارآمد یقینی بنانے کیلئے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے تحت لاک ڈاﺅن میں 19 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے، جس کا اطلاق 5 مئی 2020 سے ہو گا۔ اس سے قبل حکومت نے 5 مئی تک لاک ڈاﺅن میں توسیع کی تھی۔

محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1321 ہو گئی ہے۔

4 مئی تک کے اعداد و شمار کے مطابق ٹیسٹ رپورٹس میں 103 مزید افراد پازیٹو نکلے ہیں، جنہیں فوری طور پر قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جب کہ ان کے قریبی افراد کی بھی سکرینگ شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیے

12:01 5.5.2020

پاکستان اور بھارت میں 'کووڈ 19' کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان اور بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ بھارت میں ایک روز کے دوران اب تک کی سب سے زیادہ اموات بھی ہوئی ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1315 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ بھارت میں 3900 افراد میں کرونا مثبت آیا ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان میں ایک روز کے دوران 24 اور بھارت میں 195 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ہلاکتوں اور کیسز میں اضافے کے بعد بھارت میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 46 ہزار 433 ہوگئی ہے جب کہ اموات 1568 تک پہنچ گئی ہیں۔ ادھر پاکستان میں بھی 'کووڈ 19' کے 21 ہزار 500 سے زائد کیسز رپورٹ اور 486 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

بھارت میں 12 ہزار 700 سے زائد اور پاکستان میں 5700 سے زائد مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

12:20 5.5.2020

پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 21 ہزار سے زائد

12:21 5.5.2020

دنیا بھر میں 'کووڈ 19' سے ڈھائی لاکھ ہلاکتیں

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG