رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

16:49 5.5.2020

لاک ڈاؤن میں نرمی، شراب کی دکانوں پر لوگوں کی قطاریں

16:54 5.5.2020

جنوبی کوریا میں بیس بال لیگ شروع کرنے کا اعلان

جنوبی کوریا میں منگل کو کرونا وائرس کے تین کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی کوریا میں پیشہ ورانہ بیس بال لیگ شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ لیگ کے میچ شائقین کے بغیر خالی گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔

دو ماہ قبل جنوبی کوریا میں ہر روز 500 نئے کیسز کی تصدیق ہر رہی تھی۔ تاہم مسلسل اور مربوط اقدامات کے نتیجے میں وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے میں کامیابی حاصل کر لی گئی ہے۔

ان اقدامات میں تیزی سے وائرس کے ٹیسٹ کرنا اور ایک فون ایپ جاری کرنا بھی شامل تھا جس کے ذریعے لوگوں کو اپنے اردگرد کرونا وائرس میں مبتلا افراد کی نشاندہی کی جا سکتی ہے۔

دنیا بھر میں کھیلوں کے مقابلوں کو لاک ڈاؤن اور لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی کے باعث روک دیا گیا تھا۔

جنوبی کوریا کی بیس بال لیگ نے امریکی نشریاتی ادارے ای ایس پی این سے معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت ای سی پی این لیگ کے تمام میچ براہ راست دکھائے گا۔

توقع ہے کہ امریکی نیشنل فٹ بال لیگ بھی جمعرات کو میچز کا شیڈول جاری کر دے گی۔ اس کے میچ لندن اور نیو میکسیکو سٹی میں منعقد کیے جائیں گے۔

16:58 5.5.2020

نیوزی لینڈ میں مسلسل دوسرے دن کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا

نیوزی لینڈ میں بھی کرونا وائرس کی روک تھام میں کامیابی کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

ملک میں دوسرے روز بھی کرونا وائرس کے کسی نئے کیس کی نشاندہی نہیں ہوئی۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن اور ان کے آسٹریلوی ہم منصب اسکاٹ موریسن نے اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سفر ی سہولیات شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظامات مکمل کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

17:02 5.5.2020

کرونا وائرس کے علاج کے لیے فنڈ جمع کرنے کی مہم جاری

یورپین یونین کرونا وائرس کے علاج اور اس کی ویکسین کی تیاری کے لیے آٹھ ارب ڈالرز کی رقم جمع کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

یورپی یونین کی کوششوں میں دنیا بھر کے 40 ممالک، فلاحی تنظیموں اور لوگوں نے تعاون کرتے ہوئے چندا دینے کا اعلان کیا ہے۔

یورپین کمیشن اور ناروے نے ایک ایک ارب ڈالر، جاپان نے 80 کروڑ ڈالر جب کہ فرانس، سعودی عرب اور جرمنی نے پچاس پچاس کروڑ ڈالرز دینے کی یقن دہانی کی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG