رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

14:26 7.5.2020

پاکستان میں پھنسے افغان باشندوں کی واپسی

افغانستان سے ملحقہ ضلع خیبر کے سرحدی قصبے لنڈی کوتل اور اس کے گردونواح میں پچھلے کئی دنوں سے موجود افغان باشندوں کو بدھ کو وطن جانے کی اجازت دے دی گئی۔

حکام کے مطابق ان لوگوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وطن واپسی کی اجازت دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں منگل کو پشاور میں ایک اجلاس میں پاکستان میں پھنسے افغان باشندوں کی وطن واپسی کا فیصلہ ہوا تھا۔

لنڈی کوتل اور اس کے گردو نواح میں گزشتہ کئی دنوں سے افغانستان واپسی کے منتظر افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

ان میں سے زیادہ تر لوگ وہی تھے جو مارچ کے وسط سے قبل پشاور اور دیگر شہروں کے اسپتالوں میں علاج معالجے کے عرض سے آئے تھے۔ حکام کا کہنا تھا کہ بدھ کو لگ بھگ 4600 افغان باشندے طورخم کے راستے افغانستان واپس چلے گئے ہیں۔

اس سے قبل چھ اپریل سے نو اپریل تک چار دنوں کے دوران 20 ہزار سے زیادہ افغان باشندے طورخم کے راستے واپس چلے گئے تھے۔

چمن اور طورخم کے علاوہ دیگر گزرگاہوں سے تجارت کے لیے بھی غور جاری ہے۔ قبائلی اضلاع خیبر، کرم اور سمالی وزیرستان کے تاجروں نے وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں خرلاچی، غلام خان اور انگور اڈہ کو بھی افغانستان کے ساتھ تجارت کے لیے کھولنے کا مطالبہ کیا گیا۔ تاجروں کے مطابق مشیر تجارت نے اُنہیں یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر نے رابطے پر وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اس سلسلے وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان رابطے ہیں اور بہت جلد اس سلسلے میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

14:28 7.5.2020

14:28 7.5.2020

15:19 7.5.2020

دنیا بھر سے 19 ہزار پاکستانی وطن واپس آ چکے ہیں: دفتر خارجہ

پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے 19 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لا یا جا چکا ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران اُن کا کہنا تھا ایک لاکھ سے زائد مزید پاکستانی شہری دنیا کے مختلف ممالک سے وطن واپسی کے منتظر ہیں۔

دفترِ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ یکم مئی سے پانچ مئی تک پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے ایک ہزار پاکستانی وطن واپس پہنچے ہیں۔

یہ پاکستانی دبئی، قطر، بحرین، سوڈان، کینیا، متحدہ عرب امارت، برطانیہ، یورپی یونین کے بعض ممالک، سری لنکا اور کوریا سے واپس آئے ہیں۔

ترجمان کے بقول اس کے علاوہ گزشتہ چند روز کے دوران واہگہ کے راستے 193 پاکستانی شہریوں کو بھارت سے پاکستان واپس لایا جا چکا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG