رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

11:46 9.5.2020

امریکہ میں کرونا سے 77 ہزار سے زائد ہلاکتیں، نائب صدر کی پریس سیکریٹری کا ٹیسٹ مثبت

امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس کی پریس سیکریٹری کیٹی ملر میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس سے ایک روز قبل وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار میں وائرس کی تصدیق کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

وائٹ ہاؤس کے اہلکاروں میں پے درپے وائرس کی تصدیق کے بعد وائٹ ہاؤس میں کرونا سے بچاؤ کے انتظامات پر سوالیہ نشان لگ گئے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سیکریٹری ملر اُن کے ساتھ رابطے میں نہیں تھیں، البتہ وہ نائب صدر سے ملتی رہی ہیں، اور وہ نائب صدر سے اس دوران ملتے رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ وائٹ ہاؤس میں وائرس کے پھیلاؤ پر فکر مند نہیں ہیں۔ البتہ حکام نے وائٹ ہاؤس میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے انتظامات مزید سخت کر دیے ہیں۔

کیٹی ملر صدر ٹرمپ کے قریبی مشیر اسٹیفن ملر کی اہلیہ ہیں، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اُن کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا ہے یا نہیں۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کو کرونا سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

15:05 9.5.2020

پنجاب میں صحافیوں کو فرنٹ لائن ورکرز کا درجہ مل گیا

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے میڈیا ورکرز کو بھی کرونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کا درجہ دیا ہے۔ میڈیا ریلیف پیکج میڈیا ورکرز کی خدمات کا اعتراف ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کرونا وائرس کی رپورٹنگ کے دوران متاثر ہونے والے میڈیا ورکر کو ایک لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔ کرونا سے خدانخواستہ وفات کی صورت میں متاثرہ ورکر کے خاندان کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفات پانے والے میڈیا ورکر کی فیملی کو تاحیات 10 ہزار روپے ماہانہ پینشن کی صورت میں دیے جائیں گے۔ ریلیف پیکج حاصل کرنے کے لیے درخواستیں شعبہ تعلقات عامہ (ڈی جی پی آر) ہیڈ آفس میں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ درخواست دہندہ کے شناختی کارڈ بمعہ آفس کارڈ کی کاپی، کرونا تشخیصی رپورٹ اور ادارے کی جانب سے لیٹر درکار ہو گا۔ درخواست دہندہ کا کرونا ٹیسٹ کسی سرکاری لیبارٹری سے ہونا ضروری ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بزدار حکومت میڈیا ورکرز کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے گی۔

15:31 9.5.2020

15:39 9.5.2020

حکومت عالمی ادارہ صحت کی ہدایات پر عمل کرے: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ڈبلیو ایچ او کی ہدایات پر عمل کرے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹروں کی تنظیم پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کے عہدے داروں نے کہا کہ کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ لیکن حکومت لاک ڈاؤن نرم کر رہی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے والے ملکوں کو خبردار کر رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ جو لاک ڈاؤن پہلے نافذ تھا، ہمیں آُس پر بھی تحفظات تھے۔ جگہ جگہ رش اور لوگوں کی بھیٹر تھی۔ لہذٰا لاک ڈاؤن میں نرمی سے صورتِ حال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG