رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

10:33 11.5.2020

پاکستان میں متاثرین کی تعداد 30 ہزار سے بڑھ گئی

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید 28 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 667 تک پہنچ گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 1476 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ ہونے والے افراد مجموعی تعداد 30 ہزار 941 ہو گئی ہے۔

10:35 11.5.2020

برطانیہ کے سوا یورپ کے بیشتر ملکوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا آغاز

فرانس میں پیر سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا آغاز ہو رہا ہے۔
فرانس میں پیر سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا آغاز ہو رہا ہے۔

فرانس اور اسپین سمیت بیشتر یورپی ملکوں میں پیر سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے جب کہ برطانیہ نے کرونا وائرس کا مزید پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق فرانس، بیلجیم، یونان اور اسپین میں پیر سے لاک ڈاؤن میں نرمی پر عمل درآمد شروع ہو گا۔

فرانس میں لگ بھگ آٹھ ہفتوں کے بعد پیر کی صبح سے شہریوں کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت ہو گی۔ پرائمری اسکول ٹیچرز ایک مرتبہ پھر اسکولوں میں آ گئے ہیں جب کہ ہیئر ڈریسرز سمیت بعض دکانوں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود فرانس میں ریستوران، تھیٹرز، سنیما اور بارز بدستور بند رہیں گے۔

مزید پڑھیے

10:46 11.5.2020

امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی شروع

امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی شروع ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پہلی خصوصی پرواز اتوار کی شب واشنگٹن سے تقریباً 200 مسافروں کو لے کر اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔

پی آئی اے کی دوسری پرواز 150 مسافروں کو لے کر پیر کو امریکہ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگی۔

ان خصوصی پروازوں کا انتظام حکومت پاکستان کی جانب سے امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں دو پروازوں کے ذریعے 350 مسافر امریکہ سے وطن واپس آئیں گے۔ امریکہ میں موجود پاکستانیوں کو لانے کے لیے پی آئی اے کی چھ خصوصی پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیے

10:59 11.5.2020

بھارت میں آج سے ٹرینوں کی بکنگ شروع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد محکمۂ ریلوے کی جانب سے 12 مئی سے خصوصی ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں جس کے لیے آج سے بکنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔

محکمہ ریلوے نے اتوار کو دارالحکومت دہلی سے 15 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا جو ملک کے مختلف شہروں کے لیے چلائی جائیں گی۔

محکمۂ ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔ ٹرینوں کے ذریعے سفر کرنے والے مسافر محکمۂ ریلوے کی ویب سائٹ پر سیٹوں کی بکنگ کرا سکتے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG