رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

12:58 12.5.2020

افغان خواتین فضائی میزبانوں کی ملازمت خطرے میں

کرونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر میں ایوی ایشن انڈسٹری کو نقصان ہو رہا ہے۔ وہیں فضائی آپریشن معطل ہونے سے افغانستان کی ایئر لائنز بھی بحران کا شکار ہیں۔ جس سے کئی خواتین فضائی میزبانوں کا روزگار بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔

شگوفہ حیدری بھی ایسی ہی فضائی میزبانوں میں شامل ہیں۔ جو کرونا وبا کے باعث فلائٹ آپریشن بند ہونے سے متاثر ہوئی ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر خواتین ایئر ہوسٹس بھی گھروں تک محدود ہیں۔

افغانستان میں ایوی ایشن انڈسٹری سے منسلک خواتین کو خدشہ ہے کہ مالی نقصانات کے باعث ان میں سے بیشتر کی ملازمتیں ختم ہو سکتی ہیں۔

افغانستان کی 'کام ایئر' اندرونِ ملک پروازوں کے علاوہ نئی دہلی، اسلام آباد اور استنبول بھی جاتی ہے۔ لیکن کرونا کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے ایئر لائن کو مالی خسارے کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیے

13:10 12.5.2020

نریندر مودی آج قوم سے خطاب کریں گے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی آج رات آٹھ بجے قوم سے خطاب کریں گے۔

وزیرِ اعظم کرونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں، لاک ڈاؤن میں جزوی نرمی، سفری پابندیوں سمیت دیگر حکومتی اقدامات سے متعلق قوم کو آگاہ کریں گے۔

بھارت میں کرونا وائرس سے دو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اب تک ملک بھر میں کیسز کی تعداد بھی 70 ہزار سے زیادہ ہے۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی حکومت کی آئندہ کی حکمت عملی اور کرونا وائرس کے روک تھام سے متعلق اہم اعلانات بھی کریں گے۔

13:11 12.5.2020

14:48 12.5.2020

برطانیہ میں کرونا سے اموات 38 ہزار سے زائد

برطانیہ میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات 38 ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔ یہ اموات یورپ کے کسی بھی ملک میں ہونے والی اموات سے زیادہ ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چھ ہزار سے زائد افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ناقدین کرونا وائرس کے خلاف حکومتی حکمت عملی پر بھی سوال اُٹھا رہے ہیں۔ خاص طور پر وزیر اعظم بورس جانسن کی کارکردگی بھی موضوع بحث ہے۔

برطانیہ کے قومی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے یہ اعداد و شمار ایسے وقت میں جاری کیے گئے ہیں جب وزیر اعظم بورس جانسن لاک ڈاؤن میں نرمی کا عندیہ دیتے ہوئے بعض کاروبار کھولنے پر غور کر رہے ہیں۔

برطانیہ میں اپوزیشن جماعتوں کا یہ موقف ہے کہ وزیر اعظم بورس جانسن نے وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود لاک ڈاؤن کا اعلان کرنے میں تاخیر کی۔

وزیر اعظم پر یہ تنقید بھی کی جا رہی ہے کہ اُن کی حکومت اسپتالوں کو ضروری طبی آلات اور سامان کی فراہمی میں ناکام رہی۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG