رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

08:34 13.5.2020

پاکستان میں ایک روز میں 2000 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز اور اس سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2225 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ایک روز کے دوران کیسز کی یہ اب تک کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔

08:36 13.5.2020

پاکستان میں ہلاکتیں 737 تک پہنچ گئیں

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے مزید 31 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 737 تک پہنچ گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک تین لاکھ 17 ہزار 699 افراد کے کرونا ٹیسٹ ہو چکے ہیں جب کہ وائرس کا شکار ہونے والے آٹھ ہزار 812 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کرونا سے اب تک 34 ہزار 336 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

10:25 13.5.2020

سعودی عرب کا عید کی چھٹیوں پر ملک بھر میں کرفیو کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعودی عرب نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عید الفطر کی پانچ چھٹیوں کے دوران ملک بھر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارتِ داخلہ نے عید الفطر کے موقع پر ملک کے تمام شہروں میں کرفیو لگانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق 23 مئی سے 27 مئی تک ملک بھر میں مکمل کرفیو ہو گا جس کے دوران پانچ افراد سے زیادہ کے جمع ہونے پر پابندی ہو گی۔

حکام کے مطابق عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران مکہ شہر میں بدستور مکمل کرفیو رہے گا اور کسی کو شہر میں داخلے یا شہر چھوڑ کر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

مزید پڑھیے

10:28 13.5.2020

اسپین کی طویل العمر خاتون نے کرونا کو شکست دے دی

اسپین کی 113 سالہ عمر رسیدہ خاتون ماریہ برنیاس نے کرونا وائرس کو مات دے دی ہے۔ وہ اسپین کی سب سے بزرگ خاتون شمار ہوتی ہیں اور ریٹائرڈ افراد کے لیے قائم ایک اولڈ ہاؤس میں رہتی ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق ماریہ برنیاس امریکہ میں پیدا ہوئی تھیں لیکن پچھلے 20 برسوں سے وہ اسپین کے مشرقی شہر اولوٹ کے سانتا ماریہ ڈیل ٹیورا کیئر ہوم میں رہائش پذیر ہیں۔

ماریہ ​گزشتہ ماہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئی تھیں۔ ان کے ساتھ کیئر ہوم میں رہائش پذیر کئی افراد کرونا وائرس کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں۔

کرونا سے متاثر ہونے کے بعد ماریہ سب سے الگ تھلگ ایک کمرے میں رہنے لگی تھیں اور بلاخر اس مرض سے جنگ میں انہوں نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG