رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

16:54 14.5.2020

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں مزید دو افراد میں وائرس کی تصدیق

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید دو افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد کرونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 95 ہو گئی ہے۔ وبا کا شکار ہو نے والے 76 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

محکمہ صحت پاکستانی کشمیر کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اب تک کرونا وائرس کی علامات کے ظاہر ہونے کے بعد 3411 افراد کے ٹیسٹ کیے گیے ہیں۔ جن میں 3349 کے نتائج آ چکے ہیں۔ وبا سے متاثرہ 18 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

17:03 14.5.2020

رکن ممالک شہریوں کی نفسیاتی صحت پر بھی توجہ دیں: اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ نے رکن ممالک کی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرتے ہوئے لوگوں کی نفسیاتی صحت پر بھی توجہ دیں۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ کئی دہائیوں سے لوگوں کی دماغی صحت کو نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔ اور اب کرونا وائرس خاندانوں اور برادریوں کو بری طرح متاثر کر رہا ہے جس سے ذہنی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کے کارکنوں کے علاوہ وہ لوگ جو پہلے سے دماغی امراض میں مبتلا تھے یا پھر وہ لوگ جو تنازعات اور بحرانوں سے نمٹ رہے ہیں، وہ سب سے زیادہ نفسیاتی مسائل کے خطرے میں ہیں۔

سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ ایک ایسی دنیا تشکیل دینے کے عزم پر قائم ہے جس میں ہر جگہ ہر شخص کے لیے نفسیاتی مدد دستیاب ہو۔ انہوں نے حکومتوں، سول سوسائٹی، محکمہ صحت کے حکام اور دیگر لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر متحد ہو کر اس وبا کے دوران لوگوں کی نفسیاتی صحت پر توجہ دیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے اس پیغام سے قبل عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 43 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ اس سے تین لاکھ کے لگ بھگ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

ادارے کے ہنگامی شعبے کے ڈائریکٹر مائیک رائن کا کہنا ہے کہ ویکسین کی تیاری کے بعد بھی یہ وائرس مختلف برادریوں میں اپنا وجود برقرار رکھ سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی وائرس ختم نہیں ہوا ہے تاہم ہم اس کے کسی قدر عادی ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں 100 سے زیادہ ادارے کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مائیک رائن کہتے ہیں کہ اگر ویکسین تیار کر بھی لی گئی تو بھی اس وائرس کو ختم کرنے کے لیے بہت بڑے پیمانے پر کوششیں کرنا ہوں گی۔

17:10 14.5.2020

24 ہزار پاکستانی وطن واپس آ چکے ہیں: دفترِ خارجہ

پاکستان کے دفترِ خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔

ان کے بقول اب تک 24 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کو قومی ایئر لائن خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لا چکی ہے۔

جمعرات کو اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ وطن واپس آنے والوں میں 570 وہ شہری بھی شامل ہیں جو حال ہی میں امریکہ سے پی آئی اے کی دو خصوصی پروازوں کے ذریعے پاکستان آئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ سے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے پی آئی اے کی چھ خصوصی پروازوں کا انتظام کیا گیا ہے اور ان میں سے یہ دو یہلی پروازیں تھیں۔

ترجمان نے کہا کہ ان شہریوں کی واپسی کے لیے امریکہ کے تعاون پر حکومتِ پاکستان شکرگزار ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اب تک دنیا کے 35 ممالک سے 24،466 پاکستانیون کو وطن واپس لا جا چکا ہے۔ اب ہر ہفتے پاکستان آنے والے شہریوں کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر سات ہزار ہو گئی ہے۔

17:20 14.5.2020

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG