رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

15:01 19.5.2020

بیرون ملک مقیم بنگلہ دیشی باشندوں کا رمضان

اس سال دنیا بھر کے مسلمان لاک ڈاؤن میں رمضان منا رہے ہیں۔ کرونا وائرس نے مختلف ممالک میں مقیم بنگلہ دیشی باشندوں کے رمضان کو کس طرح متاثر کیا ہے؟ دیکھئے اس رپورٹ میں

بیرون ملک مقیم بنگلہ دیشی باشندوں کا رمضان
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:01 0:00

15:29 19.5.2020

خیبر پختونخوا میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں اور اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بحال ہو گئی ہے۔

ٹرانسپورٹ بحال ہونے کے ساتھ ہی مختلف شہروں اور قصبوں کے سرکاری اور نجی اداروں میں فرائض انجام دینے والے افراد عید رشتے داروں کے ساتھ منانے کے لیے آبائی علاقوں میں جانا شروع ہو گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ محمود خان کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر نے دو دن قبل پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔

اعلان کے بعد صوبائی دارالحکومت پشاور میں تو پیر سے ہی پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہو گئی تھی تاہم بین الاضلاع ٹرانسپورٹ چلانے والوں نے شرائط پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے گاڑیاں چلانے سے انکار کر دیا تھا۔

منگل کو صوبے بھر میں بین الاضلاع ٹرانسپورٹ کا سلسلہ بھی بحال ہو گیا ہے۔

اجمل وزیر نے کہا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کردی گئی ہے مگر ٹرانسپورٹرز نے اس فیصلے کو ایس او پیز سے مشروط کر کے مسترد کر دیا ہے۔

15:36 19.5.2020

پنجاب میں ٹرانسپورٹرز کا بسیں چلانے سے انکار

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

سماجی فاصلہ رکھنے کی شرط اور کرائے میں 20 فی صد کمی کے اعلان کے باعث ٹرانسپورٹرز نے بسیں چلانے سے انکار کر دیا ہے۔ اس حوالے سے مزید بتا رہے ہیں اسلام آباد سے عاصم علی رانا

15:40 19.5.2020

میاں افتخار حسین کے بھائی کا وائرس کے باعث انتقال

خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی وزیر اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری میاں افتخار حسین کے بھائی میاں محمد سریر کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وہ گزشتہ دو روز سے پشاور کے نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج تھے۔

میاں افتخار حسین کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق وہ خود گھر میں قرنطینہ میں ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG