رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

15:40 19.5.2020

میاں افتخار حسین کے بھائی کا وائرس کے باعث انتقال

خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی وزیر اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری میاں افتخار حسین کے بھائی میاں محمد سریر کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وہ گزشتہ دو روز سے پشاور کے نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج تھے۔

میاں افتخار حسین کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق وہ خود گھر میں قرنطینہ میں ہیں۔

16:33 19.5.2020

بھارت میں کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز

بھارت میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کو دو ماہ ہونے والے ہیں۔ لاک ڈاؤن 4.0 کا نفاذ پیر سے ہوا جس میں اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے بہت سی پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں۔

اس دوران بھارت میں کل کیسز کی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار 139 جب کہ اموات کی تعداد 3163 تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4970 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ 134 افراد وبا سے ہلاک ہوئے۔

وزارت صحت کے مطابق 39000 سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

بھارت میں کرونا وائرس کے اوسط کیسز 7.1 فی ایک لاکھ افراد ہیں جب کہ عالمی اوسط 60 کیسز فی ایک لاکھ افراد ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بھارت میں گزشتہ ایک ہفتے میں 28 فی صد کیسز کا اضافہ ہوا جب کہ اس دوران اس کے پڑوسی ملک پاکستان میں 19 فی صد کا اضافہ ہوا۔

ماہرین کے مطابق بھارت میں چوتھے مرحلے کے لاک ڈاؤن میں بہت سی پابندیاں اٹھا لینے سے کیسز میں مزید اضافے کا اندیشہ ہے۔

16:47 19.5.2020

پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت ملنے کے باوجود سڑکوں سے گاڑیاں غائب

18:10 19.5.2020

افغانستان میں ہلاکتوں کی تعداد 178 ہو گئی

افغانستان کی وزارت صحت نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 581 نئے کیسز تصدیق کی ہے۔

یہ فروری کے آخر ہفتے سے وبا کے آغاز کے بعد ایک دن میں سامنے آنے والے سب سے زیادہ کیسز کی تعداد ہے۔

ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 7653 ہو گئی ہے۔

افغان وزارت صحت نے بتایا ہے کہ وائرس سے مزید پانچ افراد کی موت ہوئی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 178 ہو گئی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG