رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

09:15 21.5.2020

بھارت میں 25 مئی سے مقامی پروازوں کی بحالی کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کی حکومت نے 25 مئی سے مقامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارت کے سول ایوی ایشن کے وزیر ہاردیپ سنگھ پوری کا کہنا ہے کہ پروازوں کی بحالی کے بعد مسافروں کے درمیان ایک نشست کو خالی نہیں رکھا جا سکتا۔

اُن کے بقول اگر ایسا کیا گیا تھا ٹکٹ کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہو سکتا ہے۔

بھارت میں مارچ کے آخر میں لاک ڈاؤن کے ساتھ ہی مقامی اور بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

12:07 21.5.2020

سابق گورنر بلوچستان سید فضل آغا کی کرونا سے ہلاکت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان کے سابق گورنر اور صوبائی اسمبلی کے رُکن سید فضل آغا کرونا کے باعث کراچی کے ایک اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ اس طرح صوبے میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 38 ہو گئی ہے۔

سید فضل آغا کے ایک قریبی رشتہ دار نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ مرحوم کی عمر 79 برس تھی اور دس روز قبل ان کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

سید فضل چند سال پہلے جمعیت علما اسلام میں شامل ہوئے تھے اور 2018 کے عام انتخابات میں وہ ضلع پشین کے حلقہ پی بی 20 سے اسی پارٹی کے ٹکٹ پر بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

بلوچستان میں دوسروں صوبوں کے مقابلے میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اگرچہ کم ہے لیکن اس کے باوجود دو صوبائی وزرا سمیت تین ارکان اسمبلی میں کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے۔

12:52 21.5.2020

بھارت میں 5609 نئے کیسز رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے 132 اموات اور 5609 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

بھارت میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور کل 3435 افراد اس وبا کے باعث لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

نئی دہلی کے ایک ہندی نیوز چینل 'زی نیوز' کے دفتر کے ملازم کا 15 مئی کرون کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد مزید 28 ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

محکمہ ریلویز نے یکم جون سے 200 مسافر ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے جن میں ٹکٹوں کی بکنگ جمعرات سے شروع ہو گئی ہے۔

14:44 21.5.2020

حالات معمول پر دکھانے کی کوشش، ٹرمپ کی جی سیون اجلاس کی میزبانی کی پیشکش

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں میں نرمی کے بعد حالات کو معمول کے مطابق دکھانے کے لیے جی-سیون ممالک کے سربراہان کے سالانہ اجلاس کی میزبانی کی پیشکش ہے۔

صدر ٹرمپ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والی امریکہ کی معیشت کو رواں سال صدارتی انتخابات سے قبل درست سمت میں لانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ امریکہ دوبارہ اپنی عظمت کی طرف لوٹ رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ صدارتی رہائش گاہ پر جی سیون سمِٹ کی میزبانی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ تجویز اس سمِٹ کے آن لائن یا ورچوئل کیے جانے کے متبادل کے طور پر دی ہے۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG