کرونا وائرس: عالمی ادارہ صحت کو 90 کروڑ ڈالرز کمی کا سامنا
ین الاقوامی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل جنرل ٹیڈروس ایڈہیم گیبریاسس نے ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ کا بتایا ہے کہ کرونو وائرس کے انسداد کی سرگرمیوں میں ڈبلیو ایچ اور کو 90 کروڑ ڈالرز کمی کا سامنا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹو بورڈ کے نئے چیئرمین اور بھارت کے وزیر صحت ہرش ودرھن کی صدارت میں یہ پہلا ورچوئل اجلاس تھا جس میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہیم گیبریاسس کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کرونا وائرس سے نمٹنے کے بین الاقوامی اقدامات کے حوالے سے دن رات کام میں مصروف ہے۔
ٹیڈ روس کا مزید کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او نے کرونا وائرس سے متعلق پہلا ہمہ گیر ہدایات نامہ جنوری کے آغاز میں ہی جاری کر دیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت نے وبا سے متعلق 100 سے زائد تیکنیکی دستاویزات جاری کی ہیں۔
پاکستان میں اموات کی شرح 2.1 فی صد
پاکستان میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1101 ہو گئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمارے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا سے 34 افراد کی موت ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ وبا سے اب تک سب سے زیادہ خیبر پختونخوا میں 381 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ سندھ میں 340 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
پنجاب میں 324، بلوچستان میں 39، اسلام آباد میں 12، گلگت بلتستان میں 4 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک فرد کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوا ہے۔
حکام کے مطابق پاکستان میں اموات کی شرح 2.1 فی صد ہے۔
جنازوں میں ٹیکنالوجی کے ذریعے اجتماعی دعا
کرونا وائرس کی وجہ سے جنازوں میں شرکت پر پابندی مسلمانوں کے لیے کسی صدمے سے کم نہیں۔ امریکہ میں مسلم برادری زیادہ سے زیادہ ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہے تاکہ اپنے پیارے کے لیے دور سے دعا کی جا سکے۔ تفصیلات اس رپورٹ میں
وبا سے بچنے کے لیے بنکروں کی خریداری میں اضافہ
کرونا وائرس کی وبا سے سبھی پریشان ہیں لیکن کچھ لوگ زیادہ خوف کا شکار ہو رہے ہیں۔ امریکہ کے رئیل سٹیٹ ایجنٹس کہتے ہیں کہ ان کے بعض کلائینٹس اتنے فکرمند ہیں کہ زیادہ محفوظ پناہ گاہیں ڈھونڈ رہے ہیں۔ مزید اس رپورٹ میں