رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

18:20 23.5.2020

امریکہ میں تین دن کے لیے پرچم سرنگوں

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم دیا ہے کہ امریکہ میں تین دن کے لیے پرچم سرنگوں رہے گا۔

انہوں نے یہ حکم کرونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں دیا ہے۔

وائرس سے چھیانوے ہزار سے زائد امریکی ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ سولہ لاکھ میں وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔

18:48 23.5.2020

چین میں کوئی کیس سامنے نہیں آیا

چین میں کرونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔ حکام کے مطابق 22 مئی کو وبا سے کسی بھی شخص کے متاثر ہونے کی تشخیص نہیں ہوئی۔

چین کے شہر ووہان میں گزشتہ سال دسمبر میں کرونا وائرس سامنے آنے کے بعد یہ پہلا دن ہے جب ملک بھر میں کرونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق صرف دو مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے ایک جیلان صوبے اور دوسرا شنگھائی میں سامنے آئے۔

کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ مشتبہ کیسز سامنے آنے کی تعداد میں بھی کمی آ چکی ہے۔

01:06 24.5.2020

کرونا نے تفریح کے رنگ ڈھنگ بدل دیے، ڈرائیو ان سینما پھر مقبول

فلوریڈا کے ایک ڈرائیو ان تھیٹر میں لوگ اپنی گاڑیوں میں فلم دیکھ رہے ہیں۔
فلوریڈا کے ایک ڈرائیو ان تھیٹر میں لوگ اپنی گاڑیوں میں فلم دیکھ رہے ہیں۔

ڈرائیو ان سینما بینی کسی زمانے میں متعارف ہوئی تھی مگر جلد ہی متروک ہو گئی، لیکن اب کرونا وائرس کے ماحول میں اس کو ایک نئی زندگی ملی ہے۔ نیویارک میں کئی ڈرائیو ان سینما کھل گئے ہیں اور وہاں فلم بینوں کا رش ہے۔ لگتا ہے ڈرائیو ان سینما آج کے پر آشوب دور کے لیے ہی بنا تھا۔

کرونا وائرس نے پوری دنیا کے طور طریقے بدل دیے مگر تفریح کے بغیر زندگی ادھوری ہے۔ سو جاری احتیاطوں کی پابندی کرتے ہوئے بھی تفریح ممکن بنایا جا رہاہے، خاص طور سے فلم بینی کو، کیوں کہ اس کا اپنا ہی ایک مزہ ہے۔

کرونا وائرس کی بنیادی احتیاط کی پابندی نے سینما کے کاروبار کو تقریباً بند کر دیا تھا ۔ مگر کاروباری لوگوں نے اس میں سے بھی رستے نکال لیے۔

بہت عرصہ پہلے ایسے سینما گھر بنے تھے، جہاں لوگ اپنے خاندان اور دوستوں کے ہمراہ گاڑی میں جاتے تھے اور وہیں سے بڑی سکرین پر سینما دیکھتے اور خوش خوش گھر لوٹ جاتے۔ مگر جلد ہی لوگ اس سے اکتا گئے اور یہ کاروبار دم توڑ گیا۔ مگر آج اس کی ضرورت پھر تازہ ہو گئی۔ لگتا ہے ڈرائیو ان سینما آج کے پر آشوب دور کے لیے ہی بنا تھا۔

نیویارک کے مرکزی علاقے مین ہٹن سے ایک گھنٹے کی ڈرائیو پر ایک اسی طرح کا سینما گھر واروک ڈرائیو ان ہے۔ اسے پندرہ مئی کو کھولنے کی اجازت ملی تھی۔ جیسے ہی یہ سینما کھلا، لوگوں کا اژدہام امڈ آیا۔

اس کی مالک بیتھ ولسن کا کہنا ہے کہ اس کے ایڈوانس ٹکٹ لمحوں میں بک جاتے ہیں۔

مزید تفصیلات

02:44 24.5.2020

چین میں کرونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا، جنوبی کوریا اور جاپان میں لاک ڈاؤن سخت

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین میں کرونا وائرس کے کسی نئے مریض کی تصدیق نہیں ہوئی۔ ووہان چین کا وہ شہر ہے جہاں سے اس وائرس کی شروعات ہوئی اور وہ دنیا بھر میں پھیلنا شروع ہوا۔ چین وائرس پر کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

چین کے پڑوس بھارت میں عالمی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور ہفتے کے روز بھارت میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار کے قریب تھی اور اموات 3800 سے بڑھ چکی تھیں۔

چین کے ہمسایہ میں واقع پاکستان میں بھی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور پازیٹو کیسز کی تعداد 52 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

چین کے ایک اور پڑوسی ملک روس میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے وہ دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ وہاں متاثرہ کیسز کی تعداد تین لاکھ 35 ہزار ہے۔

ہفتے کے روز جنوبی کوریا میں کرونا وائرس کے 23 کیس سامنے آئے، جن میں زیادہ تر کا تعلق سیول کے گنجان آباد علاقوں سے تھا۔ یہ وہ علاقے ہیں جہاں حکام نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہزاروں نائٹ کلب، بار اور موسیقی کے مراکز بند کر دیے ہیں۔

مزید تفصیلات

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG