رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

02:44 24.5.2020

چین میں کرونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا، جنوبی کوریا اور جاپان میں لاک ڈاؤن سخت

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین میں کرونا وائرس کے کسی نئے مریض کی تصدیق نہیں ہوئی۔ ووہان چین کا وہ شہر ہے جہاں سے اس وائرس کی شروعات ہوئی اور وہ دنیا بھر میں پھیلنا شروع ہوا۔ چین وائرس پر کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

چین کے پڑوس بھارت میں عالمی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور ہفتے کے روز بھارت میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار کے قریب تھی اور اموات 3800 سے بڑھ چکی تھیں۔

چین کے ہمسایہ میں واقع پاکستان میں بھی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور پازیٹو کیسز کی تعداد 52 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

چین کے ایک اور پڑوسی ملک روس میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے وہ دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ وہاں متاثرہ کیسز کی تعداد تین لاکھ 35 ہزار ہے۔

ہفتے کے روز جنوبی کوریا میں کرونا وائرس کے 23 کیس سامنے آئے، جن میں زیادہ تر کا تعلق سیول کے گنجان آباد علاقوں سے تھا۔ یہ وہ علاقے ہیں جہاں حکام نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہزاروں نائٹ کلب، بار اور موسیقی کے مراکز بند کر دیے ہیں۔

مزید تفصیلات

11:07 24.5.2020

نماز عید کے اجتماعات میں کہیں احتیاطی تدابیر پر عمل، کہیں نظر انداز

پاکستان میں کرونا وائرس کے سبب عید الفطر سادگی کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

کرونا وائرس کے سبب نافذ کردہ لاک ڈاؤن میں عید سے کچھ روز قبل نرمی کی گئی جب کہ حکومت نے سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ نماز عید کے اجتماعات منعقد کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

ملک بھر میں نماز عید کے لیے اجتماعات منعقد ہوئے۔ جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تاہم اس موقع پر بعض مقامات پر احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا گیا جب کہ بعض اجتماعات میں حکومتی ہدایات کے باوجود سماجی دوری اختیار نہیں کی گئی۔

11:25 24.5.2020

عید کے پیغامات میں بھی کرونا وائرس کا ذکر

عید پر پاکستان کے صدر اور وزیرِ اعظم نے خصوصی پیغامات جاری کیے تاہم ان کے پیغامات میں کرونا وائرس کی صورت حال کا ذکر موجود تھا۔

پاکستان کے صدر عارف علوی نے عید الفطر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنی عید شہدا پی آئی اے، کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورت حال میں روزی کمانے کی کوشش کرنے والے سب غریبوں، ڈاکٹر، نرسز، کرونا کے مریضوں، ہندوستانی مظالم برداشت کرنے والے کشمیریوں، ہندوستان میں اسلام فوبیا سے متاثرہ مسلمانوں، فلسطینیوں اور مسلمان مہاجرین کے نام وقف کرتے ہیں۔

عید کے اجتماعات کے حوالے سے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے ایک بیان میں کہا کہ ہم میں سے ہر کوئی وبا کے حوالے سے متعارف کردہ خصوصی احتیاطی تدابیر کا بھرپور خیال اور لحاظ رکھے۔

کرونا وائرس کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ مرض ہمارے درمیان موجود ہے چنانچہ ادائیگئ نمازِ عید سمیت پوری چھٹیوں کے دوران سماجی فاصلوں کا بطور خاص اہتمام کیا جائے۔

علاوہ ازیں ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں رہنے والوں کا ذکر کیا کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران ڈٹے رہنے پر اہل کشمیر کو سلام پیش کرتے ہیں۔

11:36 24.5.2020

پاکستان میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہ، ہلاکتیں 1133 ہو گئیں

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 32 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 1133 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2164 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 54601 ہو گئی ہے۔

سرکاری ویب سائٹ 'کوئڈ' پر موجود تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اب تک 4 لاکھ 73 ہزار افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12915 ٹیسٹ کیے گئے۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے 17198 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ وائرس سے سب سے زیادہ 21645 افراد سندھ میں متاثر ہوئے ہیں۔ جب کہ پنجاب میں 19557، خیبر پختونخوا میں 7685، بلوچستان میں 3306، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1592، گلگت بلتستان میں 619 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 197 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG