رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

14:56 24.5.2020

برطانیہ یکم جون سے پرائمری اسکول کھولنے کے لیے تیار

برطانیہ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کے سبب پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر طے شدہ پروگرام کے تحت یکم جون سے پرائمری اسکول کھول دیے جائیں گے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق وزیر برائے ٹرانسپورٹ گرانٹ شیپس کا اتوار کو کہنا تھا کہ اسکول کھولنے سے متعلق اساتذہ اور مزدوروں کی کچھ یونینز کی طرف سے مخالفت سامنے آرہی ہے۔ تاہم برطانوی حکومت اسکول یکم جون سے کھول دے گی۔

15:10 24.5.2020

انڈونیشیا میں 21 مزید ہلاکتیں، 526 نئے کیسز رپورٹ

انڈونیشیا میں اتوار کے روز کرونا وائرس کے 526 مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد انڈونیشیا میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22271 تک پہنچ گئی ہے۔

اس مہلک وبا سے انڈونیشیا میں اتوار کے روز ہونے والی 21 ہلاکتوں کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 1372 ہوگئی ہے۔

15:12 24.5.2020

بھارت میں ایک دن میں سب سے زیادہ کیس رپورٹ

بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 6767 کے مزید کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ ایک دن میں سامنے آنے والے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 147 ہلاکتیں رپورٹ کی گئی ہیں۔ جس کے بعد اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 3867 تک پہنچ چکی ہے۔

بھارتی نشریاتی ادارے ‘این ڈی ٹی وی’ کے مطابق اتوار کے روز مسلسل تیسرے دن کرونا وائرس سے چھ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

16:10 24.5.2020

روس میں ایک دن میں سب سے زیادہ اموات

روس میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے سبب 153 اموات واقع ہوئی ہیں۔ جو کہ ایک دن میں اس مہلک وبا سے ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔

کرونا وائرس سے اب تک روس میں 3541 اموات واقع ہوچکی ہیں۔

حکام کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران روس میں 8599 کرونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد کرونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 344481 ہو گئی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG