رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

11:35 4.6.2020

بھارت میں مزید 9304 افراد میں کرونا کی تشخیص

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے سب سے زیادہ 9304 مثبت کیسز اور 260 اموات ہوئی ہیں۔

بھارت میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد دو لاکھ 16 ہزار 919 تک پہنچ گئی ہے جب اس وبا سے چھ ہزار 75 اموات ہلاک ہو چکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ایک لاکھ چار ہزار 107 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

بھارت کے سیکرٹری دفاع اجے کمار کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وزارتِ دفاع میں دیگر اہلکاروں کا بھی ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

اجے کمار کی حالت مستحکم ہے اور وہ اپنے گھر میں قرنطینہ میں ہیں۔ وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر میں کام کرنے والے کم از کم 35 اہلکاروں کو ان کے گھروں میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

وزارتِ دفاع کی جانب سے اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے۔ البتہ ذرائع کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ احتیاط کے طور پر دفتر نہیں آ رہے ہیں۔

11:54 4.6.2020

متحدہ عرب امارات کا ٹرانزٹ فلائٹس کی بحالی کا اعلان

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے دو ماہ بعد ٹرانزٹ فلائٹس کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔

امارات حکومت کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نقل و حمل کے لیے ہوائی اڈوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم حکام نے یہ نہیں بتایا کہ ہوائی اڈے ٹرانزٹ فلائٹس کے لیے کب سے کھولے جا رہے ہیں۔

12:15 4.6.2020

جکارتہ میں جمعے سے پابندیاں مشروط طور پر ہٹانے کا اعلان

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کرونا وائرس کے باعث عائد کردہ پابندیاں مشروط طور پر اٹھانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

جکارتہ کے گورنر اینی بسویدان نے جمعرات کو ویڈیو بریفنگ کے دوران اعلان کیا کہ جمعے سے پبلک ٹرانسپورٹ اور عبادت گاہوں کو کھولا جا رہا ہے تاہم شہریوں کو سماجی دوری کی احتیاط پر لازمی عمل کرنا ہو گا۔

انڈونیشیا میں سرکاری طور پر کسی بھی شہر میں لاک ڈاؤن نہیں ہے۔ البتہ جکارتہ میں حکام نے لاک ڈاؤن کر رکھا تھا۔

انڈونیشیا میں اپریل کے وسط میں پبلک ٹرانسپورٹ اور عبادت گاہوں سمیت کاروباری مراکز بند کر دیے گئے تھے۔ کرونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد آہستہ آہستہ معمولات زندگی بحال کیے جا چکے ہیں۔

12:36 4.6.2020

خیبر پختونخوا: ماسک کے بغیر سرکاری دفاتر میں داخلے پر پابندی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کی حکومت نے ماسک پہنے بغیر سرکاری دفاتر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث عوامی مفاد میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کو ماسک کے بغیر سرکاری دفاتر میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

حکومت نے تمام محکموں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ دفتر کے مرکزی دروازے پر بینر آویزاں کریں جس پر نمایاں درج ہو کہ ماسک کے بغیر داخلہ منع ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG