رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

12:40 4.6.2020

کرونا وائرس کا خطرہ: ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں کی دورۂ انگلینڈ سے معذرت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے دورۂ انگلینڈ کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے تاہم تین کھلاڑی ایسے بھی ہیں جنہوں نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر انگلینڈ جانے سے انکار کر دیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو اگلے ہفتے انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے جس میں وہ انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔​

اس دورے کے لیے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے بدھ کو 14 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

کرکٹ بورڈ کے حکام کے مطابق ​ڈیرن براوو، شمرون ہیٹمیر اور کیمول پال نے انگلینڈ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد 11 ریزرو کھلاڑیوں میں سے تین کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے مطابق تین کھلاڑیوں کی جانب سے انگلینڈ نہ جانے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

14:26 4.6.2020

16:05 4.6.2020

امریکہ میں دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کی اسپتال آمد میں کمی

امریکہ میں بیماریوں کے کنٹرول اور بچاؤ کے ادارے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل میں کرونا وائرس کے کیسز میں شدت آنے کے دوران اسپتالوں میں ہنگامی خدمات کے لیے آنے والے دیگر بیماریوں کے مریضوں کی تعداد میں بڑے پیمانے پر کمی واقع ہوئی۔

بدھ کو جاری ہونے والی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق ایسے مریضوں کی کمی زیادہ تر 14 سال سے کم عمر کے بچوں، عورتوں اور شمال مشرقی علاقے کے مریضوں کی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ کمی ایسے مریضوں کی تھی جنہیں دل کا دورہ پڑنے سمیت سینے میں درد کی شکایت تھی۔ یا پھر سانس کی بیماری میں مبتلا بچوں کو ہنگامی خدمات کے لیے اسپتال نہیں لایا گیا۔

اس وقت کرونا وائرس کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے جہاں اب تک 18 لاکھ سے زائد افراد کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

اس وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بھی 107,175 سے بڑھ چکی ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق صدر ٹرمپ نے کرونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے سلسلے میں پانچ کمپنیوں کا انتخاب کیا ہے۔ ان کمپنیوں میں ماڈرنا، آسٹرا زینیکا،، جانسن اینڈ جانسن، مرک اور فائیزر شامل ہیں۔

اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ ان کمپنیوں کے ناموں کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کریں گے۔

امریکہ میں اعلی ترین طبی مشیر ڈاکٹر اینتھونی فاؤچی نے جرنل آف میڈیکل ایسوسی ایشن کو بتایا ہے کہ وہ پر امید ہیں کہ یہ ویکسین 2021 کے آغاز تک تیار کر لی جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس وقت تک اس ویکسین کی لاکھوں خوراک دستیاب ہوں گی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

16:07 4.6.2020

افغانستان میں کرونا کے مزید 787 کیس رپورٹ

افغانستان کی وزارتِ صحت نے جمعرات کو ملک میں کرونا کے 787 نئے کیسز کی خبر دی ہے جس کے ساتھ ملک میں کرونا کیسز کی کل تعداد 18054 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چھ اموات کے ساتھ مرنے والوں کی کل تعداد 300 ہو گئی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG