رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

12:58 5.6.2020

بھارت میں کرونا کیسز میں مسلسل اضافہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں کرونا کے مثبت کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اب تک رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ 9851 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں دو لاکھ 26 ہزار 770 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جب کہ اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 6348 تک پہنچ گئی ہے۔

حکومت نے آٹھ جون سے تمام مذہبی عبادت گاہوں، دفاتر، ہوٹل اور ریستوران کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے لیے وزارت داخلہ نے رہنما ہدایات (ایس او پیز) جاری کی ہیں۔

حکومتی ہدایات کے مطابق کاروباری اور سرگرمیوں کے لیے سماجی فاصلے، ہینڈ سینیٹائزر اور فیس ماسک کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔

13:40 5.6.2020

نیمار کے لیے 120 ڈالرز کی کرونا امدادی رقم منظور

فائل فوٹو
فائل فوٹو

برازیل میں کرونا وائرس کے سبب متاثر ہونے والے کم آمدنی والے افراد کے لیے مختص امدادی رقم کے لیے فٹ بالر نیمار کے نام سے دائر کردہ درخواست کی بھی منظوری دی گئی تھی۔ تاہم حکام نے تحقیقات کے بعد اُن کا نام مستحقین کی فہرست سے نکال دیا ہے۔

نیمار کا نام، تاریخ پیدائش اور برازیل کا شناختی نمبر امدادی رقم حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

ایک سو بیس ڈالرز کی ہنگامی امداد ان لوگوں کو فراہم کی جا رہی تھی جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے یا تو بے روزگار ہو گئے تھے یا اُنہیں مالی مشکلات کا سامنا تھا۔

نیمار کے اسٹاف نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ نیمار نے کبھی اس امدادی رقم کے لیے درخواست نہیں دی تھی اور وہ نہیں جانتے کہ ایسا کس نے کیا ہے۔

مزید پڑھیے

18:12 5.6.2020

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں کرونا کے مزید 32 کیسز رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 32 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ تین مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

کرونا وائرس کے شبہے میں 321 نئے افراد کے ٹیسٹ کے لیے سیمپل بھی لیے گئے ہیں۔

کرونا وائرس کے نئے مریضوں میں سے 14 کا تعلق مظفر آباد، سات کا راولا کوٹ، چار کا باغ، پانچ افراد کا بھمبر سے ہے اور میر پور میں بھی دو مریض سامنے آئے ہیں۔

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں اب تک 7934 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 7881 کے نتائج آ چکے ہیں اور 331 افراد کرونا کے مریض پائے گئے ہیں۔

پاکستانی کشمیر میں کرونا کا شکار ہونے والوں میں سے مجموعی طور پر 185 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جنہیں ان کے گھروں پر بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آٹھ افراد کرونا سے ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

ہلاک شدگان میں سے پانچ افراد کا تعلق مظفرآباد، ایک کا راولا کوٹ جب کہ دو افراد کا تعلق میر پور کے علاقے سے ہے۔

18:41 5.6.2020

افغانستان میں کرونا وائرس کے ریکارڈ یومیہ کیسز رپورٹ

افغانستان کی وزارتِ صحت نے ملک کے 14 صوبوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووِڈ 19 کے 915 نئے کیسز رپورٹ کیے ہیں۔

افغانستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18 ہزار 900 سے زائد ہو گئی ہے۔ افغانستان میں کرونا کی وبا شروع ہونے کے بعد ایک ہی روز میں 915 نئے کیسز کا اندراج ایک ریکارڈ ہے۔

وزارتِ صحت کے بیان کے مطابق کرونا وائرس کے نتیجے میں اب تک 309 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسی دوران 'رپورٹرز سین فرنٹیرز' (آر ایس ایف) نے جمعرات کو اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ ہفتے ایک افغان صحافی اور ایک میڈیا ورکر کرونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔

آر ایس ایف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں کرونا کی وبا شروع ہونے کے بعد سے اب تک کم از کم 70 افغان صحافی اور میڈیا ورکرز وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG