رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

09:49 22.6.2020

پاکستان میں مزید 89 اموات، چار ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے شکار مزید 89 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ ملک بھر میں چار ہزار 471 افراد میں وائرس کی تشخیص بھی ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے شکار 3590 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ اس وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار 88 ہے جن میں سے 71 ہزار 458 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

حکام کے مطابق اتوار کو ملک بھر میں 30 ہزار 520 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک ملک گیارہ لاکھ دو ہزار 162 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

09:54 22.6.2020

چین میں کرونا وائرس کے 18 نئے کیسز رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین میں کرونا وائرس کے 18 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے نو کا تعلق دارالحکومت بیجنگ سے ہے۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے پیر کی صبح جاری ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملک میں مزید 18 نئے کیسز کے بعد دارالحکومت بیجنگ میں مقامی حکام لوگوں کی نقل و حرکت ہر پابندی عائد کر رہے ہیں۔

ایک روز قبل چین میں 26 نئے اور تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے 22 کیسز دارالحکومت چین میں رپورٹ ہوئے تھے۔

شہریوں کی آزادنہ نقل و حرکت کی روک تھام کے ساتھ ساتھ حکام مقامی طور پر انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لیے دیگر سخت اقدامات پر بھی غور کر رہے ہیں۔

چین میں ایسے کیسز کو تصدیق شدہ کیسز میں شمار نہیں کیا جاتا جن میں مریض بیمار تو ہوتا ہے لیکن اس میں کرونا وائرس کی موجودگی کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔ اب تک ایسے 7 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

10:11 22.6.2020

کرونا وائرس کے متاثرین میں یومیہ ریکارڈ اضافہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی ادارۂ صحت کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ایک روز میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

ادارے کے مطابق اتوار کو کرونا وائرس کے ایک لاکھ 83 ہزار 20 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ اس سے قبل 18 جون کو ایک لاکھ 81 ہزار 232 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

ڈبلیو ایچ او کاکہنا ہے کہ کیسز میں یومیہ سب سے زیادہ اضافہ شمالی اور جنوبی امریکہ میں ہوا جہاں مجموعی طور پر ایک لاکھ 16 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

عالمی ادارۂ صحت کی ہر روز تیار کی جانے والی رپورٹ کے مطابق کرونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 87 لاکھ ہو گئی ہے جب کہ چار لاکھ 61 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

10:26 22.6.2020

برازیل میں اموات 50 ہزار سے تجاوز کر گئیں

برازیل اس وقت امریکہ کے بعد کرونا وائرس سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اتوار تک کرونا وائرس سے تقریباً 50 ہزار افراد انتقال کر چکے تھے۔ یہاں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔

برازیل کی وزارتِ صحت کے مطابق اب تک 10 لاکھ 85 ہزار 38 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 50 ہزار 617 ہے۔

لاطینی امریکہ کے سب سے بڑے ملک میں عام طور پر ایک دن میں ایک ہزار سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

کرونا کیسز کے باعث برازیل کی معیشت پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور اس کے ساتھ ہی وہاں سیاسی عدم استحکام میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG