رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

20:34 22.6.2020

پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں کرونا پازیٹو کیسز کی تعداد 869 ہو گئی

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 24 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کے ساتھ اس وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 869 اور مرنے والوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت پاکستانی کشمیر کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق کشمیر کے اس حصے میں اب تک 13708 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 13656 کے رزلٹ آ چکے ہیں اور 869 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے 350 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 497 مریض زیر علاج ہیں اور 22 مریضوں کی اموات ہوئی ہیں جن میں سے 12 کا تعلق مظفرآباد، ایک کا راولاکوٹ، 3 کا باغ، 3 افراد کا تعلق میرپور جب کہ 2 کا سدھنوتی اور ایک کا بھمبر سے ہے۔

11:14 23.6.2020

پاکستان میں مزید 105 اموات، 3236 مریضوں کی حالت تشویش ناک

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے شکار مزید 105 مریض دم توڑ گئے ہیں جب کہ 3236 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 3695 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 3946 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس طرح پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی کل تعداد ایک لاکھ 85 ہزار 32 ہو گئی ہے جن میں سے 73 ہزار 471 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

11:17 23.6.2020

کرونا وائرس کے باعث حج کو محدود کر دیا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس حج شیڈول کے مطابق ہو گا لیکن کرونا وائرس کے باعث سلطنت میں مقیم افراد کو ہی حج کی اجازت ہو گی۔

سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے پیر کی شب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں برس حج کو محدود رکھا گیا ہے اور سلطنت میں مقیم مختلف قوموں سے تعلق رکھنے والے عازمین ہی حج کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور لوگوں کی صحت کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

11:19 23.6.2020

دورۂ انگلینڈ سے قبل تین پاکستانی کرکٹرز کرونا کا شکار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دورۂ انگلینڈ سے چند روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ سابق کپتان شعیب ملک، کوچ وقار یونس اور دیگر کے ٹیسٹ کی رپورٹ منگل کو آنے کی توقع ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کی شب تصدیق کی ہے کہ آف اسپنر شاداب خان، فاسٹ بالر حارث رؤف اور نوجوان بلے باز حیدر علی کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد متاثرہ کھلاڑی آئسولیشن میں منتقل ہو گئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق کرونا کے شکار کھلاڑیوں کا اتوار کو راولپنڈی میں ٹیسٹ کیا گیا تھا جو منفی آیا تھا۔ اس وقت تک کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی ایسی کوئی علامات موجود نہیں تھیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ ایسے موقع پر مثبت آیا ہے جب ٹیم دورۂ انگلینڈ کی تیاریوں میں مصروف ہے اور اسے 28 جون کو انگلینڈ روانہ ہونا ہے۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG