- By نوید نسیم
پلازمہ تھراپی کے ذریعے کرونا وائرس کا علاج کتنا کامیاب؟
دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج پلازمہ تھراپی سے آزمائشی بنیادوں پر کیا جارہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پلازمہ تھراپی کرونا وائرس سے متاثرہ ہر مریض کے لیے موثر نہیں ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پلازمہ تھراپی کے ذریعے کرونا وائرس سے متاثرہ صرف ان مریضوں کا علاج ممکن ہے جو 'سیویئر اسٹیج' پر ہوں۔ جو مریض اس وبا سے ‘کریٹیکل اسٹیج’ پر پہنچ چکے ہوں پلازمہ تھراپی کے ذریعے ان کا علاج ممکن نہیں ہے۔
پلازمہ تھراپی کے لیے درکار پلازمہ اور اس میں موجود ‘اینٹی باڈیز’ سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ لازمی نہیں کہ کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے ہر فرد سے حاصل کردہ پلازمہ میں اینٹی باڈیز موجود ہوں۔ تاہم پلازمہ عطیہ کرنے والے شخص کو کسی قسم کے خطرات لاحق نہیں ہوتے اور یہ عمل 30 سے 45 منٹ میں مکمل ہو جاتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پلازمہ تھراپی کے ذریعے کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے آزمائشی بنیادوں پر علاج کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
پاکستان میں پلازمہ تھراپی سے متعلق کچھ غلط فہمیاں اور ابہام پائے جاتے ہیں۔ جنہیں دور کرنے کے لیے وائس آف امریکہ نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں شعبۂ فزیالوجی اور پلازمہ تھراپی ٹرائل کے سربراہ ڈاکٹر فریدون جواد سے بات کی ہے۔
کینیڈا: سماجی فاصلہ قائم رکھنے کی انوکھی ترکیب
کرونا وائرس کے حملے کی شدت کا بلڈ گروپ کیا تعلق ہے؟
رواں سال صرف ایک ہزار مقامی افراد حج کر سکیں گے
سعودی عرب کے وزیرِ حج نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے سبب رواں سال فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے محدود لوگوں کو اجازت دی جائے گی اور صرف ایک ہزار کے لگ بھگ مقامی لوگ حج کر سکیں گے۔
سعودی وزیرِ حج نے کہا کہ لوگوں کی صحت جانچنے کا معیار سخت کیا جائے گا۔ صرف صحت مند افراد کو حج کی اجازت دی جائے گی جب کہ 65 برس سے زائد عمر کے لوگ اس سال حج نہیں کر سکیں گے۔
گزشتہ روز سعودی حکام نے حج پالیسی جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ صرف سعودی عرب کے شہری اور اقامہ رکھنے والے لوگ حج کر سکیں گے۔ کرونا وائرس کے باعث بیرونِ ملک سے لوگوں کو آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں ہر سال تقریباً 25 لاکھ عازمین حج کی ادائیگی کے لیے آتے ہیں۔