رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

17:16 23.6.2020

پنجاب یونیورسٹی طلبہ سے صرف ٹیوشن فیس لے گی، دیگر فیسیں معاف

پنجاب یونیورسٹی نے کرونا وائرس کے باعث طلبہ سے ٹیوشن فیس کے علاوہ دیگر فیسیں نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا ہے کہ کرونا کی وبا کے دنوں میں طلبہ سے میڈیکل، ٹرانسپورٹ اور لائبریری فیس نہیں لیں گے۔

وائس چانسلر نے کہا کہ اسپورٹس فیس اور ہاسٹل چارجز بھی نہیں لیے جائیں گے لیکن آن لائن کلاسز کے دوران ٹیوشن فیس لی جائے گی۔

17:26 23.6.2020

افغانستان میں کرونا کے 29 ہزار سے زائد مریض، وینٹی لیٹرز اسمگل کرنے کے دعوے مسترد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان کی وزارتِ صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 324 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 29 ہزار 481 ہو گئی ہے۔

وزارتِ صحت کے مطابق افغانستان میں کرونا سے مجموعی اموات 618 ہو گئی ہیں۔

افغانستان میں یہ خبریں بھی گردش کر رہی تھیں کہ وینٹی لیٹرز افغانستان سے پاکستان اسمگل کیے جا رہے ہیں۔ وزارتِ صحت نے ان دعوؤں کو بھی مسترد کیا ہے۔

وزارتِ صحت کے مطابق افغانستان کے پاس اس وقت 262 وینٹی لیٹرز ہیں جب کہ جولائی کے آغاز میں مزید 585 وینٹی لیٹرز کابل پہنچ جائیں گے۔

17:39 23.6.2020

امریکہ میں کرونا سے نمٹنے کے اقدامات: محکمۂ صحت کے حکام ہاؤس کمیٹی کے رو برو پیش ہوں گے

ڈاکٹر انتھونی فاؤچی (فائل فوٹو)
ڈاکٹر انتھونی فاؤچی (فائل فوٹو)

امریکہ میں کثیر تعداد میں کرونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس سلسلے میں محکمۂ صحت کے اعلیٰ عہدے دار منگل کو کانگریس کی ہاؤس انرجی اینڈ کامرس کمیٹی کے سامنے پیش ہو رہے ہیں۔

وبائی امراض کے معروف ڈاکٹر انتھونی فاؤچی، امریکہ میں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رابرٹ ریڈ فیلڈ، فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ ڈاکٹر اسٹیفن ہان اور امریکہ کی ہیلتھ سروسز کے سربراہ بریٹ گیروئر آج ہاؤس کمیٹی کے رو برو پیش ہوں گے اور ٹرمپ حکومت کے کرونا وائرس کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے متعلق سوالوں کے جواب دیں گے۔

ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا ہے کہ لوگوں کو کرونا وائرس کی دوسری لہر کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے کیوں کہ ابھی امریکہ پہلی لہر سے بھی باہر نہیں نکلا ہے۔

دوسری جانب امریکہ کی بہت سی ریاستوں میں لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم کی جا رہی ہیں۔ ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کا اقدام اسی صورت میں کیا جائے گا جب اس کے علاوہ کوئی اور راستہ نہ ہو۔

ٹیکساس کی ہمسایہ ریاست لوزیانا میں کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں اور روزانہ ریکارڈ نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

لوزیانا میں بھی پابندیاں رواں جمعے کو ختم ہو رہی ہیں لیکن ریاست کے گورنر جان بیل ایڈورڈ کا کہنا ہے کہ وہ پابندیاں جاری رکھیں گے۔

امریکہ میں اس وقت کرونا وائرس کے کُل مریض 23 لاکھ ہیں جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی ایک لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

19:47 23.6.2020

روپے کی قدر میں مسلسل کمی، کرونا سے متاثر معیشت کے لیے نیا چیلنج؟

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کرونا وائرس کی وبا پھوٹنے سے پہلے ہی مشکلات سے دوچار تھی لیکن اس وبا کے غیر معمولی سماجی اور اقتصادی اثرات کی وجہ سے پاکستان معیشت کو اس وقت شدید کساد بازاری کا سامنا ہے۔

اقتصادی اُمور کے ماہر اور پاکستان کے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حالیہ اقتصادی اعشاریے کسی طور حوصلہ افزا نہیں ہیں۔

حفیظ پاشا کا کہنا ہے کہ پاکستان کو قرضوں کی واپسی اور تجارتی خسارے میں کمی کے لیے 15 سے 16 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مسلسل کم ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ چند روز سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مسلسل گر رہی ہے۔ فاریکس مارکیٹ میں ایک ڈالر 168 روپے تک پہنچ چکا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے اپریل میں ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک میں صنعتی شعبے کی پیداوار میں 40 فی صد کمی واقع ہوئی جبکہ ملک میں تیل کی کھپت میں 25 سے 30 فی صد کمی ہوئی ہے۔

مزید جانیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG