رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

10:44 24.6.2020

پاکستان میں 3337 مریضوں کی حالت تشویش ناک

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے شکار مزید 60 مریض دم توڑ گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ 3337 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی کل تعداد 3755 تک پہنچ گئی ہے جب کہ کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 84 ہزار 948 ہے جن میں سے 77 ہزار 754 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

10:51 24.6.2020

سال کے آخر تک ویکسین بننے کی امید ہے، ڈاکٹر فاؤچی

امریکہ میں وبائی امراض کے سب سے بڑے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں کرونا وائرس کی ویکسین بننے کا سوال اگر سے نہیں، کب سے شروع ہوتا ہے۔ وہ محتاط طور پر پرامید ہیں کہ سال کے آخر تک کوئی ویکسین بن جائے گی۔

ڈاکٹر فاؤچی نے یہ بات ایوان نمائندگان کی کمیٹی کے اجلاس میں ارکان سے کہی۔ اجلاس میں ان کے علاوہ بیماریوں کی روک تھام اور بچاؤ کے مراکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رابرٹ ریڈفیلڈ، فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ ڈاکٹر اسٹیفن ہان اور امریکی پبلک ہیلتھ سروس کے سربراہ ایڈمرل بریٹ گروئیر نے بھی شرکت کی۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس کی سو سے زیادہ ویکسینز پر کام جاری ہے اور ایک درجن سے زیادہ کی انسانوں پر آزمائش کی جارہی ہے۔ ان تجربات کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ یہ ویکسینز مضر اثرات کی حامل نہ ہوں۔

اس سے پہلے ڈاکٹر فاؤچی 12 مئی کو سینیٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے جس میں انھوں نے خبردار کیا تھا کہ کاروبار کھولنے میں جلدی کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ اس کے بعد بیشتر ریاستوں میں جزوی طور پر کاروبار کھولا گیا اور نصف ریاستوں میں کیسز بڑھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

10:53 24.6.2020

کرونا وائرس کے متاثرین میں نوجوانوں کی تعداد بڑھنے لگی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کی جنوبی ریاستوں کے حکام خبردار کررہے ہیں کہ کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں نوجوانوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

اس سے پہلے صحت عامہ کے ماہرین بتارہے تھے کہ عالمگیر وبا سے متاثر ہونے والوں کی بڑی تعداد معمر افراد اور ایسے لوگوں پر مشتمل ہے جو پہلے سے دائمی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ لیکن، اب فلوریڈا، جنوبی کیرولائنا، جارجیا، ٹیکساس اور دوسری ریاستوں میں مختلف صورتحال درپیش ہے۔

ٹیکساس کے گورنر گریک ایبٹ نے گزشتہ ہفتے کہا کہ کئی کاؤنٹیز میں نئے مریضوں کی اکثریت 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے۔ انھوں نے خیال ظاہر کیا کہ اس کی وجہ میموریل ڈے اور دوسری تقریبات میں شرکت ہوسکتی ہے۔

فلوریڈا میں گورنر رون ڈی سینٹس نے جمعے کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے نئے مریضوں کی اوسط عمر 37 سال تھی۔ ریاست میں ایک ہفتے کے دوران جتنے کیسز سامنے آئے، ان میں 62 فیصد افراد کی عمر 45 سال سے کم تھی۔

مزید پڑھیے

10:55 24.6.2020

کرونا وائرس سے غریبوں کی اموات کا امکان زیادہ ہے: ماہرینِ صحت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرونا وائرس کے مختلف پہلوؤں پر تحقیق کرنے والے لندن کے امپیریل کالج کے محققوں کا کہنا ہے کہ بہت سی غریب آبادیوں اور غریب ملکوں سے حاصل کردہ ڈیٹا سے ظاہر ہوا ہے کہ کرونا سے ہونے والی اموات اور غربت کے مابین گہرا تعلق ہے۔

امپیریل کالج کے سائنس دانوں کا یہ انتباہ ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب یہ دیکھا جا رہا ہے کہ غربت کے شکار طبقات اور پسماند ملکوں میں کرونا سے ہلاک ہونے والوں کا تناسب تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے۔

بھارت اور نائیجریا جیسے ممالک، جہاں کم آمدنی یا متوسط آمدنی والے افراد کی تعداد زیادہ ہے، وہاں کرونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔

امپیریل کالج کے محققوں کا کہنا ہے کہ معاشرے میں عمومی طور سے صحت کے معاملات میں غیر منصفانہ فرق پایا جاتا ہے، جسے صحت کی عدم مساوات کہا جا سکتا ہے اور اسی لیے کچھ گروپ نسبتاً زیادہ خطرے میں ہیں۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG