رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:14 24.6.2020

کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تدفین کے ایس او پیز میں نرمی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومتِ پنجاب نے کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین کے طریقۂ کار میں تبدیلی کرتے ہوئے قواعد و ضوابط میں قدرے نرمی کر دی ہے جس کے بعد میت کے ورثا اپنے پیاروں کا چہرہ دیکھ سکیں گے۔

اِس سلسلے میں سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر محمد عثمان یونس نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ سیکرٹری صحت کے مطابق تدفین سے متعلق نئے طریقۂ کار کی منظوری وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے انسدادِ کرونا کے اجلاس میں دی گئی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے شخص کی میت کو غسل دیا جا سکے گا۔ لوکل گورنمنٹ کی تربیت یافتہ ٹیمیں تمام حفاظتی انتظامات کے ساتھ میت کو غسل دیں گی۔

محکمۂ صحت کے مراسلے کے مطابق مرد اور خواتین کی میت کو غسل دینے کے لیے متعلقہ جنس کی علیحدہ علیحدہ ٹیمیں ہوں گی جب کہ ورثا بھی مکمل حفاظتی لباس پہن کر غسل دینے کے عمل میں شریک ہو سکیں گے۔

کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کے جنازے میں ورثا کے علاوہ رشتہ دار بھی شامل ہو سکیں گے۔

نئے قواعد و ضوابط کے مطابق میت کی تدفین کے لیے تابوت کی لازمی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے اور میت کا فاصلے سے آخری دیدار کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔لیکن میت کو حفاظتی لباس پہنے بغیر براہ راست چھونے کی اجازت نہیں ہو گی۔

13:45 24.6.2020

کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد اینٹی باڈیز ختم ہو جاتی ہیں: ماہرین

13:47 24.6.2020

ملائیشیا میں تعلیمی ادارے کھلنا شروع

15:46 24.6.2020

'ایمیریٹس ایئر لائنز' نے پاکستان کے لیے پروازیں معطل کر دیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دبئی کی 'ایمیریٹس ایئرلائنز' نے ہانگ کانگ پہنچنے مسافروں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پاکستان کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔

'ایمیریٹس ایئرلائنز' کی ترجمان نے بدھ کو خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کو بتایا ہے کہ پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ فوری طور پر 24 جون سے ہی نافذ العمل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مختلف ملکوں کے حکام سے رابطے میں ہیں اور تمام ضروری اقدامات اور سب فریقین کے اطمینان کے بعد پاکستان میں فلائٹ آپریشنز دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایئرلائن پاکستان کے لیے اپنی پروازیں جلد دوبارہ شروع کرے گی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG