رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

15:46 24.6.2020

'ایمیریٹس ایئر لائنز' نے پاکستان کے لیے پروازیں معطل کر دیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دبئی کی 'ایمیریٹس ایئرلائنز' نے ہانگ کانگ پہنچنے مسافروں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پاکستان کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔

'ایمیریٹس ایئرلائنز' کی ترجمان نے بدھ کو خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کو بتایا ہے کہ پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ فوری طور پر 24 جون سے ہی نافذ العمل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مختلف ملکوں کے حکام سے رابطے میں ہیں اور تمام ضروری اقدامات اور سب فریقین کے اطمینان کے بعد پاکستان میں فلائٹ آپریشنز دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایئرلائن پاکستان کے لیے اپنی پروازیں جلد دوبارہ شروع کرے گی۔

16:20 24.6.2020

بھارت میں کرونا وائرس کے ریکارڈ کیسز رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں 15 ہزار 968 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو اب تک ایک دن میں سامنے آنے والے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ بھارت میں کرونا کے مجموعی مریض چار لاکھ 56 ہزار 183 ہو گئے ہیں۔

منگل کو بھارت میں مزید 465 افراد کرونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی کل تعداد 14 ہزار 476 ہو گئی ہے۔

16:57 24.6.2020

لاطینی امریکہ کرونا وائرس کا نیا مرکز، اموات ایک لاکھ سے متجاوز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاطینی امریکہ ایک لاکھ سے زائد ہلاکتوں کے بعد کرونا وائرس کا نیا مرکز بن گیا ہے۔ اس خطے میں برازیل 14 لاکھ 45 ہزار سے زائد کیسز اور 52 ہزار 645 اموات کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔

برازیل دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کیسز اور اموات کے حوالے سے امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 436 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 1300 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

برازیل میں کرونا کا بحران اس سطح پر پہنچ گیا ہے کہ وفاقی عدالت نے صدر جائر بولسونیرو کو حکم دیا ہے کہ وہ عوامی تقریبات میں ماسک پہنیں اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں 400 ڈالر روزانہ جرمانہ ادا کریں۔ جج کا کہنا تھا کہ صدر بولسونیرو کرونا وائرس سے متعلق مقامی قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

صدر بولسونیرو اب تک سیاسی ریلیوں کے دوران ماسک پہننے سے انکار کرتے آئے ہیں۔ بولسونیرو کرونا کو محض ایک عام سا 'فلو' قرار دیتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ اس وائرس سے خوفزدہ ہیں وہ پاگل پن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

16:59 24.6.2020

کرونا وائرس سے اموات چار لاکھ 75 ہزار سے متجاوز

لاطینی امریکہ میں کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد دنیا بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 92 لاکھ اور ہلاکتیں چار لاکھ 77 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔

دنیا بھر میں کیسز اور اموات کے اعتبار سے امریکہ بدستور سرِ فہرست ہے جہاں 23 لاکھ کیسز سامنے آ چکے ہیں اور ایک لاکھ 21 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG