رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

09:23 25.6.2020

پاکستان میں کرونا سے مزید 148 اموات

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے شکار مزید 148 مریض دم توڑ گئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس سے مجموعی طور پر 39 ہزار تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ملک بھر میں ایک لاکھ 92 ہزار 959 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے 81 ہزار 307 صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

حکام کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے شکار تین ہزار تین افراد کی ہلاکت تشویش ناک بھی ہے۔

10:38 25.6.2020

بیجنگ میں مزید 13 کیسز رپورٹ، ٹیسٹنگ کی استعداد میں اضافہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کرونا وائرس پر مکمل طور پر قابو پانے کے لیے ٹیسٹنگ کی استعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ بیجنگ میں اب ایک دن میں تین لاکھ سے زائد افراد کے کرونا ٹیسٹس کیے جا رہے ہیں جب کہ اس سے قبل ٹیسٹنگ کی استعداد صرف 40 ہزار ٹیسٹ یومیہ تھی۔

دوسری جانب جمعرات کو چین میں 19 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 13 مریض بیجنگ میں پائے گئے ہیں۔

10:46 25.6.2020

ڈزنی لینڈ دوبارہ کھولنے کا معاملہ تاخیر کا شکار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں واقع ڈزنی لینڈ دنیا کا دوسرا مقبول ترین تھیم پارک ہے جو کرونا وائرس کے باعث مارچ سے بند ہے اور اسے دوبارہ کھولنے کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

ڈزنی لینڈ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تھیم پارک دوبارہ 17 جولائی کو کھولا جانا تھا لیکن حکام نے اسے کھولنے کے لیے تاحال کوئی گائیڈ لائنز جاری نہیں کی ہیں۔ لہٰذا ان کے پاس 17 جولائی تک پارک کھولنے کے لیے انتظامات کرنے کا وقت نہیں ہے۔ انتظامیہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ تھیم پارک دوبارہ کب کھولا جائے گا۔

10:55 25.6.2020

آسٹریلیا میں گزشتہ دو ماہ کے ریکارڈ یومیہ کیسز رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو گزشتہ دو ماہ کے دوران رپورٹ ہونے والے یومیہ کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ یہ مسلسل نواں دن ہے جب آسٹریلیا میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد دو ہندسوں میں ہے۔

آسٹریلیا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 7500 سے زائد ہو چکی ہے جب کہ 104 اموات ہوئی ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG