رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

11:14 25.6.2020

امریکہ: کرونا سے متاثرہ ریاستوں کا سفر کرنے والوں کو قرنطینہ کرنے کا حکم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کی تین ریاستوں نیویارک، نیو جرسی اور کنیٹیکٹ کے گورنروں نے بدھ کو حکم دیا ہے کہ دیگر آٹھ امریکی ریاستوں سے آنے والے شہریوں کو دو ہفتوں کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے۔

جن ریاستوں کے شہریوں کو 14 دن کے لیے قرنطینہ میں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے ان میں الاباما، ارکنساس، ایریزونا، فلوریڈا، شمالی کیرولائنا، جنوبی کیرولائنا، ٹیکساس اور یوٹا شامل ہیں۔ قرنطینہ کا حکم ان لوگوں پر بھی نافذ ہو گا جو ان ریاستوں کا حال ہی میں سفر کر کے آئے ہوں۔

نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے کہا ہے کہ جو قرنطینہ کے احکامات کی خلاف ورزی کرے گا اسے ایک ہزار ڈالر اور جو بار بار خلاف ورزی کرے گا اسے پانچ ہزار ڈالرز تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

11:23 25.6.2020

وبا کے دوران ورزش کے حفاظتی طریقے

امریکہ میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد اب بھی کافی زیادہ ہے۔ اس لیے مختلف کاروباروں سے منسلک افراد ایسے حفاظتی طریقے اختیار کر رہے ہیں جس سے ان کا کام بھی چلتا رہے اور لوگ وائرس سے بھی محفوظ رہیں۔ ان حالات میں جم میں ورز ش کیسے کی جا رہی ہے؟ دیکھیے اس رپورٹ میں

وبا کے دوران ورزش کے حفاظتی طریقے
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:34 0:00

11:25 25.6.2020

امریکہ میں کرونا وائرس کے کیسز دوبارہ بلند سطح پر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ میں کرونا وائرس کے نئے یومیہ کیسز کی تعداد دو ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور اب اسی مقام پر ہے جہاں وبا کے عروج پر تھی۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق، امریکہ میں منگل کو 34700 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ صرف 9 اپریل اور 24 اپریل کو اس سے زیادہ کیسز سامنے آئے تھے جب 36400 کیسز کا علم ہوا تھا۔

امریکہ میں چھ ہفتوں سے زیادہ عرصے تک کیسز کم ہورہے تھے۔ لیکن، اب ایک ہفتے سے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ اگرچہ نیویارک اور نیوجرسی جیسے وبا کے پرانے مراکز میں مریض کم ہورہے ہیں، لیکن وائرس جنوبی اور مغربی ریاستوں کی طرف پھیل رہا ہے۔ منگل کو کئی ریاستوں میں یومیہ کیسز کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے جن میں ایریزونا، کیلی فورنیا، مسسی سیپی، نیواڈا اور ٹیکساس شامل ہیں۔

ایریزونا میں منگل کو 3600 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی جو ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ اسی دن سیکڑوں نوجوان ایک گرجاگھر میں جمع ہوئے، تاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب سن سکیں۔

اس تقریب سے پہلے فینکس کی ڈیموکریٹ مئیر کیٹ گیلیگو نے کہا تھا کہ ان کے خیال میں شہر میں محفوظ طریقے سے تقریب نہیں ہوسکتی اور انھوں نے صدر ٹرمپ پر زور دیا تھا کہ وہ ماسک پہنیں۔ لیکن صدر ٹرمپ نے ایسا نہیں کیا۔

امریکہ میں وبائی امراض کے سب سے معتبر ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے منگل کو کانگریس کمیٹی کو بتایا کہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے آئندہ چند ہفتے بے حد اہم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ لوگوں کو مجمع میں نہیں جانا چاہیے۔ اور اگر جانا پڑے تو ماسک ضرور پہنیں۔

مزید پڑھیے

11:26 25.6.2020

کرونا وائرس سے غریب زیادہ خطرے میں

برطانیہ کے امپیریل کالج کے تحقیق کاروں کے مطابق غریب اور پسماندہ آبادی کو کرونا وائرس کے اثرات سے نمایاں طور پر زیادہ خطرے کا سامنا ہے۔ اس کی وجوہات اور بچاؤ کے بارے میں دیکھیے یہ رپورٹ۔

کرونا وائرس سے غریب زیادہ خطرے میں
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:56 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG