وبا کے دوران ورزش کے حفاظتی طریقے
امریکہ میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد اب بھی کافی زیادہ ہے۔ اس لیے مختلف کاروباروں سے منسلک افراد ایسے حفاظتی طریقے اختیار کر رہے ہیں جس سے ان کا کام بھی چلتا رہے اور لوگ وائرس سے بھی محفوظ رہیں۔ ان حالات میں جم میں ورز ش کیسے کی جا رہی ہے؟ دیکھیے اس رپورٹ میں
امریکہ میں کرونا وائرس کے کیسز دوبارہ بلند سطح پر
امریکہ میں کرونا وائرس کے نئے یومیہ کیسز کی تعداد دو ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور اب اسی مقام پر ہے جہاں وبا کے عروج پر تھی۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق، امریکہ میں منگل کو 34700 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ صرف 9 اپریل اور 24 اپریل کو اس سے زیادہ کیسز سامنے آئے تھے جب 36400 کیسز کا علم ہوا تھا۔
امریکہ میں چھ ہفتوں سے زیادہ عرصے تک کیسز کم ہورہے تھے۔ لیکن، اب ایک ہفتے سے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ اگرچہ نیویارک اور نیوجرسی جیسے وبا کے پرانے مراکز میں مریض کم ہورہے ہیں، لیکن وائرس جنوبی اور مغربی ریاستوں کی طرف پھیل رہا ہے۔ منگل کو کئی ریاستوں میں یومیہ کیسز کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے جن میں ایریزونا، کیلی فورنیا، مسسی سیپی، نیواڈا اور ٹیکساس شامل ہیں۔
ایریزونا میں منگل کو 3600 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی جو ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ اسی دن سیکڑوں نوجوان ایک گرجاگھر میں جمع ہوئے، تاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب سن سکیں۔
اس تقریب سے پہلے فینکس کی ڈیموکریٹ مئیر کیٹ گیلیگو نے کہا تھا کہ ان کے خیال میں شہر میں محفوظ طریقے سے تقریب نہیں ہوسکتی اور انھوں نے صدر ٹرمپ پر زور دیا تھا کہ وہ ماسک پہنیں۔ لیکن صدر ٹرمپ نے ایسا نہیں کیا۔
امریکہ میں وبائی امراض کے سب سے معتبر ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے منگل کو کانگریس کمیٹی کو بتایا کہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے آئندہ چند ہفتے بے حد اہم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ لوگوں کو مجمع میں نہیں جانا چاہیے۔ اور اگر جانا پڑے تو ماسک ضرور پہنیں۔
کرونا وائرس سے غریب زیادہ خطرے میں
برطانیہ کے امپیریل کالج کے تحقیق کاروں کے مطابق غریب اور پسماندہ آبادی کو کرونا وائرس کے اثرات سے نمایاں طور پر زیادہ خطرے کا سامنا ہے۔ اس کی وجوہات اور بچاؤ کے بارے میں دیکھیے یہ رپورٹ۔
وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید کرونا سے صحت یاب
پاکستان کے وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کرونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔ شیخ رشید کا کرونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے جس کے بعد انہیں جمعرات کو ملٹری اسپتال راولپنڈی سے گھر منتقل کر دیا جائے گا۔
شیخ رشید نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ پوری قوم کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا خصوصاً مشکور ہوں وہ میرے علاج سے متعلق پوچھتے رہے۔