رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

15:56 26.6.2020

بھارت: بابا رام دیو کی دوا سے کرونا کا علاج غیر موثر قرار، پابندی عائد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں یوگا گرو بابا رام دیو کی جانب سے کرونا وائرس کے تجویز کردہ علاج کو جعلی قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بھارت میں یوگا گرو کہلائے جانے والے بابا رام دیو 'آیورویدک' جڑی بوٹیوں سے مختلف بیماریوں کا علاج کرنے کے حوالے سے بھی مشہور ہیں۔ وہ جڑی بوٹیوں سے تیار کی جانے والی ادویات کی ایک کمپنی 'پتن جلی' کے بانی بھی ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ان کی ادویات سے مختلف بیماریوں میں مبتلا مریض 100 فی صد ٹھیک ہو جاتے ہیں۔

یہ کمپنی بھارت میں گھریلو علاج معالجے اور ٹوٹکوں کے لیے مقبول ہے۔ گزشتہ منگل کو کمپنی نے دنیا بھر میں پھیلے وبائی مرض کے علاج کے لیے 'کورونل' کے نام سے تیار کردہ ایک دوا کو بہت دھوم دھام سے لانچ کیا تھا۔

اس دوا کی اس قدر تشہیر کی گئی کہ دوا خریدنے والوں کی لائنیں لگ گئی یہاں تک کہ رش کے باعث سڑکیں تک بلاک ہوگئیں جس کے بعد دارالحکومت نئی دہلی کے ساتھ ساتھ کئی ریاستی حکومتوں نے اس پر شک کا اظہار کیا تھا۔

جمعرات کو ریاست مہاراشٹر کے وزیر انیل دیش نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ریاست جعلی ادویات کی فروخت کی کسی کو بھی اجازت نہیں دے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے میں کیمیائی جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

دوا کو متعارف کرائے جانے کے چند ہی گھنٹوں بعد وفاقی حکومت نے رام دیو کی کمپنی سے 'کورونل' کی ٹیسٹنگ اور اس کے نمونے حکومت کو دیے جانے کی ہدایات جاری کیں۔ ساتھ ہی کمپنی کو وفاقی حکومت کی جانب سے دوا کو منظوری ملنے تک اس کی تشہیر بند کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

مزید پڑھیے

16:43 26.6.2020

سوات: ریڈیو کے ذریعے طبی مشورے

سوات کی ایک ریڈیو پریزینٹر نے کرونا وائرس کے پیشِ نظر اپنے اسٹوڈیو کو کلینک میں بدل دیا ہے۔ وہ اپنے پروگرام میں ڈاکٹروں کو بلا کر لوگوں کے طبّی مسائل حل کراتی ہیں۔ کرونا کے خوف سے جو لوگ اسپتال یا کلینک جانے سے کتراتے ہیں، وہ شائستہ کے ریڈیو کلینک پروگرام سے مستفید ہوتے ہیں۔ مزید دیکھیے اس رپورٹ میں

سوات میں ریڈیو کے ذریعے طبی مشورے
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:45 0:00

17:39 26.6.2020

افغانستان میں کرونا کے 30 ہزار مریض، اموات 683 ہو گئیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان کی وزارتِ صحت نے رپورٹ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 276 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد افغانستان میں کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد 30 ہزار 451 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق جمعے کو وائرس سے مزید آٹھ افراد چل بسے جب کہ 132 مریض صحت یاب ہوئے۔ افغانستان میں کووڈ 19 سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 683 ہو گئی ہے۔

17:46 26.6.2020

افغان فورسز نے عملے میں کرونا وائرس پھیلنے کی خبروں کی تردید کر دی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغان سیکیورٹی فورسز نے ایک بیان میں امریکی اخبار 'واشنگٹن پوسٹ' کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ افغانستان کی سیکیورٹی فورسز میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز میں کرونا وائرس کے منفی اثرات کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں اور وائرس سے افغان سیکیورٹی فورسز کی انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔

'واشنگٹن پوسٹ' نے 25 جون کو خبر دی تھی کہ کرونا وائرس افغانستان کی سیکیورٹی فورسز میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اخبار نے افغان فورسز کے ایک اعلیٰ اہلکار کے حوالے سے کہا تھا کہ فوج کی چار صوبوں میں موجود یونٹوں میں 60 سے 90 فی صد فوجی کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں اور فوجی کارروائیوں کے لیے نفری کم ہو گئی ہے۔

اخبار نے رپورٹ کیا تھا کہ کچھ فوجی وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں اور ٹیسٹنگ کی سہولتیں نہ ہونے کے باعث بہت سے فوجی کئی ہفتوں کے لیے آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG