برطانیہ کے شہر لیسٹر میں دوبارہ لاک ڈاؤن
برطانیہ نے کرونا وائرس کے پیشِ نظر اپنے ایک شہر لیسٹر میں دوبارہ لاک ڈاؤن کر دیا ہے۔ لیسٹر میں نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب برطانیہ نے کسی ایک شہر یا علاقے میں دوبارہ میں لاک ڈاؤن کیا ہے۔
برطانوی حکومت نے اس سے قبل کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک گیر لاک ڈاؤن کیا تھا جسے رواں ماہ کے آغاز میں ختم کرتے ہوئے پابندیوں میں بتدریج نرمی کی تھی۔
چین میں 19 نئے کیسز رپورٹ، بیجنگ میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ جاری
چین کے 'نیشنل ہیلتھ کمیشن' نے رپورٹ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 19 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
چین میں گزشتہ روز 12 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سامنے آنے والے مریضوں کی تعداد میں پھر اضافہ ہوا ہے۔
نئے کیسز میں سات مریض دارالحکومت بیجنگ میں پائے گئے ہیں جہاں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ بھی کی جا رہی ہے۔
امریکہ کی کن ریاستوں میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے؟
امریکہ کی 18 ریاستوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران کرونا وائرس کے ریکارڈ یومیہ کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 11 ریاستیں ایسی ہیں جن میں اسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
امریکہ میں 41 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
امریکہ میں پیر کو 41 ہزار 600 سے زائد افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 25 لاکھ 90 ہزار 582 تک پہنچ گئی ہے۔
امریکہ بھر میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 141 ہے۔