رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:44 1.7.2020

ٹوکیو ڈزنی لینڈ کی رونقیں چار ماہ بعد بحال

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں قائم ڈزنی لینڈ یکم جولائی کو چار ماہ بعد لوگوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ یہ تفریحی مقام کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد فروری کے اواخر میں بند کیا گیا تھا۔ ڈزنی لینڈ جانے والوں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

ٹوکیو ڈزنی لینڈ کی رونقیں چار ماہ بعد بحال

ٹوکیو کے ڈزنی لینڈ آنے والوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ سماجی فاصلے کی ہدایت پر سختی سے عمل کریں اور ماسک پہنے رہیں۔ اس کے علاوہ تھیم پارک میں 'میسکوٹس' سے گلے ملنے اور انہیں چھونے کی بھی ممانعت ہے۔
1/11 ٹوکیو کے ڈزنی لینڈ آنے والوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ سماجی فاصلے کی ہدایت پر سختی سے عمل کریں اور ماسک پہنے رہیں۔ اس کے علاوہ تھیم پارک میں 'میسکوٹس' سے گلے ملنے اور انہیں چھونے کی بھی ممانعت ہے۔
ڈزنی لینڈ آنے والی چند خواتین پارک کے داخلی دروازے کے قریب سیلفی لے رہی ہیں۔
2/11 ڈزنی لینڈ آنے والی چند خواتین پارک کے داخلی دروازے کے قریب سیلفی لے رہی ہیں۔
ڈزنی لینڈ کے داخلی دروازے پر لوگوں کا رش ہے لیکن سماجی فاصلے کی ہدایت پر عمل کیا جا رہا ہے۔
3/11 ڈزنی لینڈ کے داخلی دروازے پر لوگوں کا رش ہے لیکن سماجی فاصلے کی ہدایت پر عمل کیا جا رہا ہے۔
ڈزنی لینڈ میں داخلے سے قبل ہر شخص کا جسمانی درجۂ حرارت چیک کیا جا رہا ہے۔
4/11 ڈزنی لینڈ میں داخلے سے قبل ہر شخص کا جسمانی درجۂ حرارت چیک کیا جا رہا ہے۔
ڈزنی لینڈ میں عملے کے ارکان لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور سماجی فاصلہ قائم رکھنے کی تاکید کر رہے ہیں۔
5/11 ڈزنی لینڈ میں عملے کے ارکان لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور سماجی فاصلہ قائم رکھنے کی تاکید کر رہے ہیں۔
تھیم پارک میں آنے والوں کو کرونا کے پیشِ نظر کن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازم ہے؟ یہ سب ڈزنی لینڈ کے باہر ایک تختی پر درج ہے۔ ایک فوٹو گرافر ان قواعد و ضوابط کی تصویر کھینچ رہا ہے۔
6/11 تھیم پارک میں آنے والوں کو کرونا کے پیشِ نظر کن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازم ہے؟ یہ سب ڈزنی لینڈ کے باہر ایک تختی پر درج ہے۔ ایک فوٹو گرافر ان قواعد و ضوابط کی تصویر کھینچ رہا ہے۔
ڈزنی لینڈ کے قریبی ٹرین اسٹیشن پر بھی تھیم پارک کے پوسٹرز آویزاں ہیں۔
7/11 ڈزنی لینڈ کے قریبی ٹرین اسٹیشن پر بھی تھیم پارک کے پوسٹرز آویزاں ہیں۔
ڈزنی لینڈ میں ہونے والے شوز فی الحال معطل رہیں گے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ صورتِ حال کا جائزہ لینے کے بعد ڈزنی لینڈ کے شو محدود پیمانے پر بحال کرنے کا فیصلہ کریں گے۔
8/11 ڈزنی لینڈ میں ہونے والے شوز فی الحال معطل رہیں گے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ صورتِ حال کا جائزہ لینے کے بعد ڈزنی لینڈ کے شو محدود پیمانے پر بحال کرنے کا فیصلہ کریں گے۔
نئی ہدایات کے مطابق مشہور کارٹون کردار مکی ماؤس اور دیگر میسکوٹس ایک گاڑی پر بیٹھ کر لوگوں کے سامنے آئیں گے لیکن لوگوں کو انہیں چھونے یا قریب جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
9/11 نئی ہدایات کے مطابق مشہور کارٹون کردار مکی ماؤس اور دیگر میسکوٹس ایک گاڑی پر بیٹھ کر لوگوں کے سامنے آئیں گے لیکن لوگوں کو انہیں چھونے یا قریب جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ماسک کے بغیر ڈزنی لینڈ میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
10/11 ماسک کے بغیر ڈزنی لینڈ میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
دو خواتین ڈزنی لینڈ کا دورہ کرنے کے بعد واپسی کے سفر کے لیے اسٹیشن پر آ رہی ہیں۔
11/11 دو خواتین ڈزنی لینڈ کا دورہ کرنے کے بعد واپسی کے سفر کے لیے اسٹیشن پر آ رہی ہیں۔
Previous slide
Next slide

13:49 1.7.2020

روس میں 6556 نئے کیسز رپورٹ

روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 6556 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں کووڈ 19 کا شکار مریضوں کی کل تعداد چھ لاکھ 54 ہزار 405 ہو گئی ہے۔

منگل کو روس میں کرونا سے 216 افراد کی موت ہوئی جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد نو ہزار 536 تک پہنچ گئی ہے۔

13:59 1.7.2020

پنجاب میں کرونا کے پانچ لاکھ سے زائد ٹیسٹ، 27 ہزار مریض صحت یاب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے ادارۂ صحت 'پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر' کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں اب تک پانچ لاکھ ایک ہزار 509 کرونا ٹیسٹس کیے گئے ہیں جس کے بعد 76 ہزار 262 افراد میں 'کووڈ 19' کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق پنجاب میں کرونا سے صحت یاب مریضوں کی کل تعداد 27 ہزار 488 ہے جب کہ 1762 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

14:04 1.7.2020

چیک ری پبلک میں کرونا کے خاتمے کا جشن

چیک ری پبلک میں کرونا وائرس کے باعث عائد پابندیاں اٹھانے کا اعلان ہوا تو لوگ جشن منانے بڑی تعداد میں گھروں سے نکل آئے۔ دارالحکومت پراگ میں 500 میٹر طویل ایک ٹیبل لگائی گئی تھی جس پر درجنوں لوگوں نے بیٹھ کر ایک دوسرے سے خوش گپیاں کیں اور ملک میں کرونا کے خاتمے کا جشن منایا۔ لوگوں نے سماجی فاصلے کی ہدایت اور احتیاطی تدابیر کو بھی نظر انداز کر دیا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG