رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

15:14 2.7.2020

کرونا وائرس: امریکہ میں یومِ آزادی کی تقریبات متاثر ہونے کا خدشہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ میں ہر سال چار جولائی کو یومِ آزادی بڑے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے اور اس سلسلے میں مختلف تقریبات منعقد کی جاتی ہیں لیکن اس سال یومِ آزادی کی تقریبات کرونا وائرس کی نذر ہونے کا خدشہ ہے۔

امریکہ میں چار جولائی کو عام تعطیل ہوتی ہے اور مختلف شہروں میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے لیکن رواں سال کرونا وائرس کے باعث بیشتر روایتی پریڈز، آتش بازی اور دیگر تقریبات یا تو منسوخ کر دی گئی ہیں یا پھر اس میں عوام کی شرکت روکنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

امریکی شہر بوسٹن، لاس اینجلس، شکاگو اور کئی دیگر بڑے شہروں میں یومِ آزادی کے موقع پر ہونے والی آتش بازی منسوخ کر دی گئی ہے۔

ریاست نیو یارک میں مختلف مقامات پر آتش بازی کی جائے گی لیکن عوام کو ان مقامات سے دور رکھنے کے لیے یہ واضح نہیں کیا جا رہا کہ آتش بازی کب اور کہاں ہو گی؟

15:22 2.7.2020

انڈونیشیا میں ریکارڈ یومیہ کیسز رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انڈونیشیا کی وزارتِ صحت کے حکام نے رپورٹ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 'کووڈ 19' میں مبتلا 1624 نئے مریض سامنے آئے ہیں جو ملک میں اب تک ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کرونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

اس اضافے کے بعد انڈونیشیا میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 59 ہزار 394 ہو گئی ہے جب کہ گزشتہ روز 53 مزید اموات کے بعد ملک میں وائرس سے کل ہلاکتیں 2987 تک پہنچ گئی ہیں۔

16:08 2.7.2020

چین میں کرونا وائرس کے پانچ نئے کیسز رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین میں جمعرات کو کرونا وائرس کے پانچ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے دو کیسز بیرونِ ملک سے چین آنے والوں کے ہیں۔

بیجنگ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جب کہ دارالحکومت میں روزانہ ہزاروں افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

چین میں وبا پھیلنے کے بعد سے اب تک 'کووڈ 19' کے 83 ہزار 537 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 4 ہزار 634 اموات ہوئی ہیں۔

16:19 2.7.2020

کرونا وائرس سے نمٹنے کے 'ناقص اقدامات' پر نیوزی لینڈ کے وزیرِ صحت مستعفی

نیوزی لینڈ میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے حکومتی اقدامات میں کمزوریاں سامنے آنے کے بعد وزیرِ صحت ڈیوڈ کلارک نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انہوں نے پارلیمننٹ میں ایک نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر یہ واضح ہو چکا ہے کہ میرے اس عہدے پر کام جاری رکھنے سے کرونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے حکومتی اقدامات متاثر ہو سکتے ہیں۔ اس لیے وہ عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

ڈیوڈ کلارک نے کہا کہ ان کا استعفیٰ وزیرِ اعظم جسینڈا آرڈرن نے منظور کر لیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG