رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

16:26 2.7.2020

اسرائیل میں ایک دن کے سب سے زیادہ کیسز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیل میں جمعرات کو کرونا وائرس کے 966 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں 21 فروری کو پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد سے ایک دن میں سامنے آنے والے کیسز کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

اسرائیل میں کرونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 26 ہزار 452 ہے جب کہ اموات 324 ہو چکی ہیں۔

اسرائیل کے وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کی دوسری لہر آئی ہے جس کے بعد مختلف پابندیاں بھی نافذ کی جا رہی ہیں۔ اسرائیل میں اس وقت کرونا کے 8647 مریض زیرِ علاج ہیں۔

17:08 2.7.2020

عیدالاضحیٰ کے دوران سماجی فاصلے قائم رکھیں اور اجتماعی قربانی کریں: صدر عارف علوی

صدر پاکستان عارف علوی (فائل فوٹو)
صدر پاکستان عارف علوی (فائل فوٹو)

پاکستان کے صدر مملکت عارف علوی کی زیرِ صدارت جمعرات کو کرونا وائرس سے متعلق اجلاس ہوا جس میں عید الاضحیٰ کے دوران حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کے حوالے سے صدر کو بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزیرِ داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ، وفاقی وزیرِ مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز بھی شریک تھے۔

صدر عارف علوی نے اجلاس کے دوران کہا کہ عید الاضحیٰ کے دوران کرونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات پر عمل یقینی بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول علما اور صوبائی حکومتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔

صدر مملکت نے عوام کو ہدایت کی کہ وہ وائرس سے بچنے کے لیے سماجی فاصلے کی ہدایت پر عمل کریں اور اجتماعی قربانی کریں۔

صدرِ پاکستان کا کہنا تھا کہ میڈیا نے لوگوں میں کرونا وائرس کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ میڈیا عوام کو حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے اور مویشی منڈیوں میں جانے کے حوالے سے بھی آگاہی دے۔

17:57 2.7.2020

ٹوکیو میں دو ماہ بعد ریکارڈ کیسز رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جمعرات کو 107 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو گزشتہ دو ماہ کے دوران ایک دن میں سامنے آنے والے کیسز کی ریکارڈ تعداد ہے۔ البتہ حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں دوبارہ ایمرجنسی نافذ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ٹوکیو کے گورنر نے کہا ہے کہ کیسز کی تعداد میں اضافہ خوش آئند نہیں ہے۔ انہوں نے ٹوکیو کے رہائشیوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے کرونا کا پھیلاؤ روکنے میں حکومت کی مدد کریں۔

18:07 2.7.2020

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG