تھائی لینڈ میں سیاحتی مقامات کھل گئے
کرونا کی شدت میں اضافے کے باوجود فلوریڈا کے ساحلوں پر عوام کا رش
برازیل میں کرونا سے اموات 60 ہزار سے متجاوز
لاطینی امریکہ کے ملک برازیل میں کرونا وائرس کے سبب ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
برازیل میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس مہلک وبا کے باعث ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
کرونا وائرس کی وجہ سے برازیل میں سب سے زیادہ اموات ریاست ساؤ پاؤلو میں رپورٹ کی گئیں جہاں 14 ہزار 700 افراد اس وائرس سے جان کی بازی ہار گئے۔ اس کے علاوہ ریو ڈی جنیریو میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہے۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک دن میں 10 ہزار نئے کیسز رپورٹ
امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں ایک دن میں کرونا وائرس کے 10 ہزار نئے کیسز پہلی بار رپورٹ کیے گئے ہیں۔
کرونا وائرس کے سبب فلوریڈا میں ایک ہفتے کے دوران ایک دن میں دوسری بار 67 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
رواں سال مئی کے مہینے میں ریاست فلوریڈا میں روزانہ اوسطاً 60 افراد ہلاک ہو رہے تھے۔ یہ تعداد جون میں کم ہو کر 30 ہو گئی تھی لیکن اب اس میں دوبارہ اضافہ ہو رہا ہے۔