رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

12:29 5.7.2020

گھانا: قریبی ساتھی کا ٹیسٹ مثبت آنے پر صدر قرنطینہ میں چلے گئے

افریقہ کے ملک گھانا کے صدر نانا اکوفو اڈو اپنے ایک قریبی ساتھی کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ڈاکٹروں کے مشورے پر 14 دن کے لیے قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے ہفتے کو رات ایک بیان میں کہا گیا کہ ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ اگرچہ منفی آیا ہے لیکن وہ احتیاطی تدبیر کے طور پر قرنطینہ ہوگئے ہیں۔

بیان کے مطابق صدر نانا اکوفو اڈو تنہائی میں رہنے کے باوجود کووڈ 19 کے حفاظتی پروٹوکول کے ساتھ صدارتی امور انجام دیتے رہیں گے۔

بیان میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ ان کے جس قریبی ساتھی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے وہ ان کے عملے کا رکن ہے یا وہ ان کے اہل خانہ میں سے کوئی ہے۔

گھانا میں کرونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 388 کیسز سامنے آ چکے ہیں جب کہ حکام نے 117 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

16:24 5.7.2020

وبا کے بحران میں کام کرنے والے تھیٹرز

امریکہ میں کرونا وائرس کی وبا قابو میں نہیں آ رہی۔ ان حالات میں تھیٹر کے پروڈیوسرز اداکاروں کو کام فراہم کرنے اور قدر دانوں سے رابطے میں رہنے کے نئے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں۔ ان تھیٹرز نے کیسے کرونا وائرس کا سامنا کر کے اپنے کام کو جاری رکھا؟ دیکھیے اس رپورٹ میں

وبا کے بحران میں کام کرنے والے تھیٹرز
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:08 0:00
16:25 5.7.2020

بھارتی تاجر نے کرونا سے بچنے کے لیے سونے کا ماسک پہن لیا

بھارت کے شہر پونے کے ایک تاجر شنکر کراڈے نے کرونا وائرس سے بچنے کے لیے چار ہزار امریکی ڈالر کی مالیت کا سونے کا فیس ماسک پہن لیا ہے۔

بھارتی کرنسی میں اس کی قیمت تین لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔

سونے سے بنے اس ماسک میں سانس لینے کے لیے باریک سوراخ بنائے گئے ہیں۔

شنکر کراڈے کا کہنا ہے کہ ماسک کا وزن 60 گرام ہے جب کہ اسے تیار کرنے میں 8 دن لگے۔

خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق شنکر عام ماسک کی طرح ہی اسے دن بھر استعمال کرتے ہیں اور جہاں بھی جاتے ہیں یہ ماسک لگائے رہتے ہیں۔

شنکر کا کہنا ہے کہ یہ ماسک انہیں وائرس سے کس حد تک محفوظ رکھے گا اس بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔

مزید جانیے

18:24 5.7.2020

جنوبی افریقہ میں ایک دن میں 10 ہزار کیسز کی تصدیق

جنوبی افریقہ میں ایک دن میں 10 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

حکام کے مطابق کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے تین ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG