آسٹریلیا: سرحد کی بندش کر عمل درآمد کے لیے فوج تعینات
آسٹریلیا نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے گنجان آباد دو ریاستوں کے درمیان سرحد کی بندش پر عمل درآمد کے لیے فوج کو تعینات کر دیا ہے۔
ریاست وکٹوریا اور نیو ساوتھ ویلز کے درمیان سرحد منگل کی شب بند کر دی جائے گی۔ دونوں ریاستوں کے درمیان یہ سرحد 100 برس بعد بند ہونے جا رہی ہے۔
اس سے قبل 1919 میں اسپینش فلو کی وبا کے پھیلاو کے باعث یہ سرحد بند کی گئی تھی۔
ریاست وکٹوریا میں کرونا وائرس تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے جسے روکنے کے لیے نیو ساوتھ ویلز کے ساتھ سرحد کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
دونوں ریاستوں کو ملانے والی 55 سڑکوں سے بغیر اجازت گزرنے والے افراد کو گیارہ ہزار آسٹریلوی ڈالرز جرمانہ اور چھ ماہ تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
بیجنگ میں کرونا وائرس کی احتیاط کے ساتھ کالج میں داخلے کا امتحان
بھارت میں اموات کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 20 لاکھ 159 تک پہنچ گئی ہے۔
بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 22 ہزار 252 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد بھارت میں کیسز کی تعداد ساتھ لاکھ 19 ہزار 665 تک پہنچ گئی ہے۔
کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں کی فہرست میں بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں ایکٹو کیسز کی تعداد دو لاکھ 59 ہزار 557 ہے جب کہ چار لاکھ 39 ہزار 948 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پاکستان: کرونا کیسز کی تعداد میں سندھ سب سے آگے، اموات پنجاب میں زیادہ
پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد صوبۂ سندھ میں دیگر تمام صوبوں سے زیادہ ہے جب کہ وائرس سے سب سے زیادہ اموات صوبۂ پنجاب میں ہوئی ہیں۔
سندھ میں کرونا وائرس کے کیسز 96 ہزار 236 ہو گئے ہیں جب کہ پاکستان کے باقی صوبوں اور زیرِ انتظام علاقوں میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 273 ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبۂ سندھ میں مزید 1708 کیسز رپورٹ ہوئے اور 46 اموات ہوئی ہیں۔
پنجاب میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 82 ہزار 669 ہے لیکن اموات دیگر تمام صوبوں کی نسبت سب سے زیادہ ہیں۔ پنجاب میں کرونا وائرس سے مجموعی طور پر 1899 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔