رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

14:03 7.7.2020

برازیل میں ریستوران، شراب خانے اور بیوٹی سیلون کھل گئے

16:24 7.7.2020

کرونا وائرس: چمن کے مزدوروں کا روزگار دو ملکوں میں تقسیم

بلوچستان میں چمن کے سرحدی علاقوں سے روزانہ ہزاروں مزدور روزگار کمانے افغانستان جاتے تھے لیکن کرونا وائرس نے ان کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی ہے۔ چمن بارڈر اب ہفتے میں چھ دن کھل رہا ہے لیکن پیدل آنے جانے والوں کے لیے صرف ایک دن مقرر ہے۔ مزدوروں کو اس پالیسی سے کیا مشکلات ہیں؟ جانیے اس رپورٹ میں

چمن کے مزدوروں کا روزگار دو ملکوں میں تقسیم
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:45 0:00

16:32 7.7.2020

ایران میں کرونا وائرس سے ریکارڈ یومیہ ہلاکتیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 200 اموات ہوئی ہیں جو مشرقِ وسطیٰ کے اس ملک میں 'کووڈ 19' سے ایک دن میں ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

ایران میں اس سے قبل ایک دن کی سب سے زیادہ ہلاکتیں اتوار کو رپورٹ ہوئی تھیں جب 163 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

ایران کی وزارتِ صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے مزید 200 اموات کے بعد عالمی وبا سے ایران میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 931 ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہمارے لیے بہت تکلیف دہ ہے لیکن یہ ہمارے رویوں اور اعمال کا نتیجہ ہیں۔

ایران میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 45 ہزار 688 ہو گئی ہے۔

16:38 7.7.2020

انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز: چار ماہ بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرونا وائرس کی وجہ سے سنسان ہو جانے والی کرکٹ کی دنیا میں بدھ سے رونق واپس آ رہی ہے جب ساؤتھمپٹن میں میزبان انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

یہ چار ماہ بعد کسی بھی نوعیت کا پہلا انٹرنیشنل میچ ہو گا۔ آخری ٹیسٹ 2 مارچ کو نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کرائسٹ چرچ میں انجام کو پہنچا تھا۔

آخری ون ڈے انٹرنیشنل 13 مارچ کو سڈنی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اس سے دو دن پہلے ڈھاکہ میں منعقد ہوا تھا جس میں بنگلہ دیش نے زمبابوے کا سامنا کیا تھا۔

پہلے "ریز دا بیٹ" ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ نے 13 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں کپتان جو روٹ شرکت نہیں کریں گے کیونکہ ان کے ہاں بچے کی ولادت متوقع ہے۔ ان کی عدم موجودگی میں بین اسٹوک قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

تجربہ کار فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن اور اسٹوارٹ براڈ کی موجودگی میں انگلش ٹیم کا بولنگ اٹیک مضبوط دکھائی دیتا ہے جسے مارک ووڈ، جوفرا آرچر اور کرس ووکس کی خدمات بھی حاصل ہیں۔ جو بٹلر وکٹوں کے پیچھے ذمے داریاں انجام دیں گے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس کے کھلاڑیوں کی شرٹ پر ویسٹ انڈین ٹیم کی طرح بلیک لائیوز میٹر کا لوگو ہوگا۔

دوسرا ٹیسٹ 16 جولائی اور تیسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے شروع ہو گا اور یہ دونوں میچ اولڈ ٹریفرڈ مانچسٹر میں کھیلے جائیں گے۔

اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم پہلے اسکاٹ لینڈ کے خلاف 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز اور پھر پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG