رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

09:58 14.7.2020

پاکستان میں کرونا کے مزید 50 مریض چل بسے

10:38 14.7.2020

امیتابھ بچن کا آئسولیشن وارڈ سے مداحوں کے لیے محبت بھرا پیغام

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرونا وائرس کے شکار ہونے والے بالی وڈ نگری کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنے مداحوں کے نام اسپتال کے کرونا وارڈ سے پیغام بھیجا ہے۔

انہوں نے صحت یابی کی دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

امیتابھ بچن نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ دعائیں اور نیک تمنائیں مجھ تک ایسے پہنچ رہی ہیں جس طرح طوفان کے دوران نہ رکنے والی بارش ہوتی ہے۔ محبت کے اس بندھن نے تمام بند توڑ دیے ہیں اور میں اس پیار میں بھیگ گیا ہوں۔

مزید پڑھیے

12:54 14.7.2020

بھارت میں کرونا کیسز نو لاکھ سے متجاوز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور اب مجموعی کیسز کی تعداد نو لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 28 ہزار 498 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی جب کہ 553 افراد کی موت ہوئی ہے۔ بھارت میں کرونا وائرس سے اموات کی کل تعداد 23 ہزار 727 تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت میں صحت یاب مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے اور یہ کرونا سے صحت یابی کی شرح 63.02 فی صد ہو گئی ہے۔ اس وقت بھارت میں کرونا کے زیرِ علاج مریضوں کی کل تعداد تین لاکھ 11 ہزار ہے جب کہ پانچ لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔

دارالحکومت نئی دہلی میں حالات اب کافی بہتر ہو رہے ہیں۔ دہلی میں یومیہ 20 ہزار سے 25 ہزار نمونوں کی جانچ ہو رہی ہے۔ دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجری وال نے منگل کو 'لوک نائک اسپتال' میں دوسرے پلازمہ بینک کا بھی افتتاح کیا ہے۔

13:13 14.7.2020

پاکستان میں کرونا کیسز میں کمی

پاکستان میں گزشتہ کئی دنوں سے کرونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد میں کمی آ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں صرف 1979 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ اس دوران 21 ہزار افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ اس گراف میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ نئے کیسز کی تعداد کم ہو رہی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG