رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

14:21 15.7.2020

بھارت: کرونا سے بچاؤ کے لیے ہیروں سے بنے فیس ماسک

14:57 15.7.2020

ہانگ کانگ میں مزید 19 کیسز رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہانگ کانگ میں بدھ کو کرونا وائرس کے 19 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 14 مقامی منتقلی کے ہیں۔ ہانگ کانگ کے حکام نے کرونا کے ممکنہ پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر سخت پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہانگ کانگ میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد منگل کے مقابلے میں کم رہی ہے۔منگل کو ہانگ کانگ میں 48 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

ہانگ کانگ میں کرونا وائرس کا پہلا کیس جنوری میں سامنے آیا تھا اور اب تک 1500 سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ہانگ کانگ میں کرونا سے آٹھ ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔

15:23 15.7.2020

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اچھے نتائج آنا شروع ہو گئے: چیئرمین این ڈی ایم اے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں قدرتی آفات کے ادارے 'نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)' کے چیئرمین نے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اچھے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ پاکستان میں کرونا کے حوالے سے صورتِ حال بہتری کی طرف جا رہی ہے لیکن عید الاضحٰی پر کرونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ہو گا۔

این ڈی ایم اے کے سربراہ لفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے لاہور میں 'کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی' کے ٹیلی میڈیسن سینٹر کا دورہ کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان بھر میں آکسیجن والے بیڈز لگانے کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں 330 بیڈز، راولپنڈی 70 اور گلگت میں 100 بیڈز لگائے جا چکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 320 بیڈز، کراچی میں 500 اور کوئٹہ میں 200 بیڈز لگائے جا رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے مطابق ان کا ہدف پاکستان بھر میں اس ماہ کے آخر تک ڈھائی ہزار بیڈز لگانا ہے۔ ملک میں اب تک آکسیجن والے 1424 بیڈز فنکشنل کیے جا چکے ہیں۔

15:40 15.7.2020

فرانس کا قومی دن طبی عملے کے نام

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG