رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

12:40 19.7.2020

وبا کے باعث جِم کی صفائی کے طریقے بدل گئے

بیشتر امریکی ریاستیں کرونا وائرس کی وجہ سے کئی ماہ بند رہنے والے کاروباروں کو حفاظتی تدابیر کے ساتھ مرحلہ وار کھولنے کی اجازت دے رہی ہیں۔

جم اور فٹنس سینٹر بھی کھولے جا رہے ہیں۔ یہ جم اپنے صارفین کی صحت اور حفاظت کے لیے کیا اقدامات کر رہے ہیں؟ دیکھیے اس رپورٹ میں

وبا کے باعث جم کی صفائی کے طریقے بدل گئے
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:59 0:00
12:42 19.7.2020

امریکہ میں الیکشن کے سال میں بے روزگاری

امریکی ریاستوں میں بہت سی ایسی آبادیاں ہیں جہاں گزشتہ چند دہائیوں کے دوران پیداواری شعبے میں اچھی تنخواہوں والی ملازمتیں غائب ہو چکی ہیں۔ کرونا وائرس کی وبا نے اس صورتِ حال میں مزید بگاڑ پیدا کیا ہے۔ کیا ان حالات کا نومبر کے صدارتی انتخابات پر کوئی اثر پڑ سکتا ہے؟ دیکھیے ریاست وسکانسن سے اس رپورٹ میں

امریکہ میں الیکشن کے سال میں بے روزگاری
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:54 0:00
12:43 19.7.2020

'بہت سے ممالک غلط سمت میں جا رہے ہیں'

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ تمام ملکوں نے سخت احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو کرونا وائرس کی وبا مزید پھیل جائے گی۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کو بندشوں کے ایک مرحلے کے بعد مزید پابندیوں سے حل نہیں کیا جاسکتا۔

'بہت سے ممالک غلط سمت میں جا رہے ہیں'
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:32 0:00
12:48 19.7.2020

بھارت نے امریکی فضائی کمپنی کو سفری خدمات کی اجازت دے دی

نئی دہلی نے امریکہ کی فضائی کمپنیوں کو 23 جولائی سے بھارت کے لیے دوبارہ سفری خدمات انجام دینے کی اجازت دے دی ہے۔

یو ایس ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق بھارت نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے تمام شیڈول سروسز پر پابندی لگا دی تھی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG