رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

12:56 19.7.2020

پنجاب میں کیسز کی تعداد 90 ہزار تک پہنچ گئی

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کرونا وائرس کے 328 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 89793 ہو گئی ہے۔

پنجاب کے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق کرونا وائرس سے 12 مزید ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد کل تعداد 2079 ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق صوبے میں اب تک644077 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ جب کہ 65436 متاثرہ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

15:22 19.7.2020

واہگہ بارڈر کے راستے بھارت کے لیے افغان تجارت بحال

پاکستان کی جانب سے واہگہ کے راستے افغانستان کو بھارت تک تجارت کی رسائی دینے پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔ ہفتے کو افغانستان سے چھ ٹرک درآمدی سامان لے کر بھارت پہنچ گئے۔

اسلام آباد نے رواں ماہ 13 جولائی کو افغانستان کو بھارت کے ساتھ پاکستان کے راستے تجارت دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی تھی۔

افغانستان سے سبزیوں، خشک میوہ جات، انار، سیب، انگور، گرما، سردا اور دیگر تازہ پھلوں سے لدے پانچ ٹرک بھارت روانہ ہوئے۔

پاکستانی حکام کے مطابق یہ ٹرک 17 جولائی کو ہی واہگہ بارڈر پر پہنچے تھے لیکن بھارت کی جانب سے اُنہیں کلیئر نہیں کیا جا رہا تھا۔

ایڈیشنل کلکٹر واہگہ باسط عباسی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ گزشتہ روز افغانستان سے پاکستان آنے والے پانچ ٹرک بھارت جانے کے لیے واہگہ پہنچے تو بھارتی حکام نے اُن ٹرکوں کو لینے سے انکار کر دیا۔

مزید جانیے

17:21 19.7.2020

کرونا وائرس: وائٹ ہاؤس کانگریس کے کئی ارب ڈالرز کا بل روکنے کے لیے کوشاں

امریکہ کی کانگریس میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ترتیب دیے جا رہے کئی ارب ڈالر کے منصوبے کو صدر ٹرمپ کی انتظامیہ روکنے کے لیے کوشاں ہے۔

کانگریس میں ترتیب جا رہے منصوبے کے تحت ریاستوں کو اضافی اربوں ڈالرز دیے جائیں گے جس سے ریاستیں کرونا کے ٹیسٹس کی تعداد میں اضافہ اور کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی نشاندہی کر سکیں گی۔ منصوبے کے تحت سینٹرل ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن (سی ڈی سی) سمیت دیگر اداروں کو بھی اضافی فنڈ فراہم کیا جائے گا تاکہ وبا کی صورتِ حال کو کنٹرول کیا جا سکے۔

سینیٹ میں حکومتی جماعت ریپبلکن پارٹی کے سینیٹرز کوشش کر رہے ہیں کہ ایک اور کرونا وائرس ریلیف بل بنایا جا سکے۔

اس بل کا بنیادی مقصد امریکہ میں کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافے کو کنٹرول کرنا بتایا جا رہا ہے۔

نئے بل سے ان شہریوں کی بھی مدد کی جا سکے گی جن کو بے روزگار ہونے پر امداد فراہم کی گئی تھی تاہم اب یہ امداد بھی ان کے لیے ناکافی ہے جب کہ اس بل میں وبا سے معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے لیے بھی کچھ حصہ رکھا جائے گا۔

مزید جانیے:

02:39 20.7.2020

ماسک کے حق میں ہوں لیکن پہننا لازمی نہیں کروں گا، صدر ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اس حق میں ہیں کہ لوگ عالمی وبا کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے اپنے چہروں پر ماسک پہنیں لیکن وہ یہ پابندی نہیں لگائیں گے کہ اسے لازمی پہنا جائے۔

ٹیلی وژن چینل فاکس کے پروگرام فاکس نیوز سنڈے میں نشر ہونے والے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ماسک کی اہمیت تسلیم کرنے والوں میں شامل ہوں۔ میرا خیال ہے کہ ماسک اچھی چیز ہے۔ لیکن میں اس سے اتفاق نہیں کرتا کہ اگر ہر شخص ماسک پہن لے تو سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

صدر ٹرمپ کا یہ انٹرویو جمعے کے روز وائٹ ہاؤس میں ریکارڈ ہونے کے بعد فاکس نیوز کے اتوار کے شو میں نشر کیا گیا۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG