رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

10:01 20.7.2020

پاکستان میں مزید 31 اموات

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس کے شکار مزید 31 مریض چل بسے جب کہ 1587 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس سے اب تک پانچ ہزار 599 افراد ہلاک اور دو لاکھ 65 ہزار 83 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے دو لاکھ پانچ ہزار 929 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

حکام کے مطابق پاکستان میں کرونا کے شکار 1552 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

10:08 20.7.2020

آسٹریلیا: کرونا کیسز میں کمی آنے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے

ریاست وکٹوریا کے شہر میلبورن میں جزوی لاک ڈاؤن ہے۔ (فائل فوٹو)
ریاست وکٹوریا کے شہر میلبورن میں جزوی لاک ڈاؤن ہے۔ (فائل فوٹو)

آسٹریلیا میں کرونا وائرس سے اب تک 123 اموات اور 11 ہزار 800 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کیسز میں کمی آنے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

آسٹریلوی ریاست وکٹوریا کے شہر میلبورن میں جزوی لاک ڈاؤن ہے جہاں پیر کو مزید 275 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

آسٹریلیا کے قائم مقام چیف میڈیکل افسر پال کیلی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے کیسز کی سطح جون میں سامنے آنے والے کیسز کی سطح پر آنے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

جون میں آسٹریلیا کی سب سے زیادہ متاثرہ ریاست وکٹوریا میں یومیہ سنگل یا ڈبل ڈیجٹ کیسز سامنے آ رہے تھے۔

10:14 20.7.2020

برسلز: یورپی یونین کے لیڈروں کی کرونا پیکج پر کانفرنس، رہنما اپنے اپنے مؤقف پر قائم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرونا وائرس سے متعلقہ اقتصادی بحالی کے منصوبے پر یورپی یونین کے لیڈروں کا تیسرے روز بھی اجلاس جاری رہا۔ 27 لیڈروں کے درمیان اب تک کثیر بجٹ پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے۔

جرمنی کی چانسلر آنگیلا مرخیل نے انتباہ کیا ہے کہ سربراہی اجلاس کسی سمجھوتے کے بغیر ختم ہو سکتا ہے۔

مذاکرات کے اضافی دن کے اجلاس میں شرکت کے بعد جرمنی کی چانسلر نے کہا کہ "مجھے یقین نہیں ہے کہ ہم کسی متفقہ سمجھوتے تک پہنچ پائیں گے، کیوں کہ خیر سگالی کے جذبے کے باوجود لیڈر اپنے اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔"

مرخیل، فرانس کے صدر ایمانوئیل میخواں اور یورپی یونین کے صدر چارلز مائیکل اب مشترکہ طور پر ایک نئی پیش کش پر غور کر رہے ہیں تاکہ یہ تعطل ٹوٹے اور کسی نتیجے تک پہنچا جا سکے۔

مزید پڑھیے

10:20 20.7.2020

چین میں مزید 22 کیسز رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین میں کرونا وائرس کے مزید 22 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 13 افراد میں وائرس کی علامات پائی گئی ہیں۔

چین کے ہیلتھ کمیشن نے پیر کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 22 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ 17 کیسز صوبے سنکیانگ کے مغربی حصے سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

چین میں اب تک مصدقہ کیسز کی تعداد 83 ہزار 682 ہو گئی ہے جب کہ اس وبا سے چین میں 4634 افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG