رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

16:48 25.7.2020

دنیا بھر میں ایک ہی روز میں ریکارڈ دو لاکھ 84 ہزار سے زائد کیس

عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں جمعے کو کرونا وبا کے ریکارڈ دو لاکھ 84 ہزار 196 کیس رپورٹ ہوئے۔

ادارے کے مطابق یہ تعداد 18 جولائی کو رپورٹ ہونے والے ریکارڈ دو لاکھ 59 ہزار 848 کیسز سے بھی زیادہ ہے۔

تعداد کے لحاظ سے جمعے کو امریکہ میں لگ بھگ مزید 70 ہزار کیس رپورٹ ہوئے جب وائرس سے مسلسل چوتھے روز ایک ہزار کے لگ بھگ ہلاکتیں ہوئیں۔

دوسرے نمبر پر برازیل ہے جہاں جمعے کو 67 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے بھارت میں مزید 49 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 13 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

11:21 26.7.2020

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ 87 فی صد افراد صحت یاب

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے 87 فی صد افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے 1226 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 264 ہو گئی۔

پاکستان میں وبا سے متاثرہ 2 لاکھ 37 ہزار 434 افراد کے صحت یاب ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے یوں وبا سے متاثر ہونے والے 87 فی صد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 29ہزار 857 افراد اب بھی زیرِ علاج ہیں۔

پاکستان میں وبا سے ہلاکتوں کی شرح میں بھی کمی آئی ہے۔

حکام نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 35 افراد کی اموات کی تصدیق ہے جس کے بعد وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 5822 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں وائرس سے متاثرہ دو فی صد افراد کی موت ہوئی ہے۔

12:02 26.7.2020

بھارت میں وبا کا زور اور ناکافی طبی سہولتیں

بھارت میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ دو کروڑ آبادی والا دہلی شہر کئی دوسرے بڑے شہروں کی طرح مشکلات کا شکار ہے۔ ماہرین صحت کے لیے مختص بجٹ اور طبی سہولتوں کو ناکافی قرار دے رہے ہیں۔ تفصیلات اس رپورٹ میں

بھارت میں وبا کا زور اور ناکافی طبی سہولتیں
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:32 0:00
12:06 26.7.2020

شمالی کوریا: پہلا مشتبہہ کیس سامنے آنے پر سرحدی قصبے میں ایمرجنسی نافذ

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے کرونا وائرس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آنے پر ایک سرحدی قصبے کیسنگ سٹی میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔

سرکاری میڈیا نے اتوار کو بتایا کہ مشتبہ متاثرہ شخص غیر قانونی طور پر سرحد عبور کر کے جنوبی کوریا سے شمالی کوریا واپس آیا تھا جس سے شمالی کوریا میں بھی کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ تھا لہذا کم جونگ اُن نے سرحدی قصبے میں ہنگامی حالات کا اعلان کیا۔

حکام کے مطابق اگر مشتبہ شخص میں کرونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ شمالی کوریا کی جانب سے باضابطہ طور پر تسلیم کیا جانے والا وبا کا پہلا کیس ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق ایک شخص جو تین سال قبل جنوبی کوریا منتقل ہوا تھا 19 جولائی کو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے شمالی کوریا واپس پہنچا تھا تاہم شبہہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ کرونا وائرس کا مریض ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے نے یہ نہیں بتایا کہ آیا اس شخص کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا ہے یا نہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG