رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

11:14 27.7.2020

آسٹریلیا: ریاست وکٹوریہ میں ریکارڈ کیسز، دوبارہ لاک ڈاؤن پر غور

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں پیر کو کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔ اس اچانک اضافے کے بعد ریاست کو مزید چھ ہفتوں تک لاک ڈاؤن کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

وکٹوریہ، آسٹریلیا کی سب سے گنجان آباد ریاست ہے جہاں پیر کو 532 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو ایک دن میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔

حکام نے عندیہ دیا ہے کہ اگر لوگوں نے بیماری کے باوجود گھروں سے بلاضرورت نکلنا ختم نہیں کیا تو ریاست کو چھ ہفتوں تک کے لیے لاک ڈاؤن کر دیا جائے گا۔

ریاست وکٹوریہ میں اب تک ایک دن میں چھ ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 77 ہو گئی ہے۔

11:18 27.7.2020

چین میں کرونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین میں کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہ نوٹ کیا جا رہا ہے۔ اتوار کو وہاں 61 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس سے قبل چھ مارچ کو سب سے زیادہ 75 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

چین کے ہیلتھ کمیشن کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران مارچ کے بعد سے اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آنے کا یہ نیا ریکارڈ ہے۔

کمیشن کے مطابق اس تعداد میں بیرون ملک سے چین واپس آنے والے افراد شامل نہیں ہیں۔ ان میں مقامی سطح پر وائرس کی منتقلی کے 57 کیسز شامل ہیں۔

صوبہ سنکیانگ میں کرونا وائرس کی مقامی طور پر منتقلی کے 41 کیسز اور شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ میں اب تک 14 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

11:35 27.7.2020

اسلام آباد کے کئی مقامات بند

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ‏کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے پیر سے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات تک مختلف مقامات کو بند کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق مری ایکسپریس وے، مارگلہ، پارکس، تفریحی مقامات، ہوٹلز، پکنک کے مقامات اور ہل اسٹیشن بند رہیں گے،

ڈی سی اسلام آباد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تفریح کی غرض سے گھومنے پھرنے کے منصوبے کو ترک کر دیں اور سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں۔

13:15 27.7.2020

بھارت میں 49 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 931 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کیسز کی کل تعداد 14 لاکھ 35 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں پیر کو کرونا وائرس کے شکار مزید 708 مریض دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 32 ہزار 771 ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد چار لاکھ 85 ہزار 114 ہے جب کہ نو لاکھ 17 ہزار 568 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG