رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:23 27.7.2020

پنجاب میں عیدالاضحیٰ پر تمام کاروباری مراکز بند رکھنے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے کرونا وائرس کے باعث عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر کے تمام کاروباری مراکز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کاروباری مراکز پیر اور منگل کی درمیانی شب سے پانچ اگست تک بند رہیں گے۔

کاروباری مراکز بند کرنے کا فیصلہ صوبائی وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیرِ صدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کابینہ کمیٹی برائے انسداد کرونا کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل اسٹورز، گروسری اسٹورز، ٹرانسپورٹ اور دفاتر کھلے ہوں گے۔

اجلاس کے دوران راجہ بشارت نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرایا جائے گا جب کہ عیدالاضحیٰ کی نماز اور قربانی کے اجتماعات کے لیے بننے والے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

17:07 27.7.2020

کرونا کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے، مشکل وقت سے نکل گئے: عمران خان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اتوار کو کرونا وائرس سے کم اموات ہوئی ہیں۔اسپتالوں پر بھی دباؤ میں کمی ہوئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ گزشتہ تین روز کے دوران ملک میں کرونا وائرس سے کم اموات ہوئی ہیں جب کہ کرونا کیسز میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ ان کے بقول اس تمام مشکل وقت سے ہم نکل گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ملکوں میں کرونا کیسز بڑھنے کے بعد ہم پر بھی لاک ڈاؤن کا دباؤ تھا لیکن ہم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمتِ عملی اپنائی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اکانومی کھولنا شروع کی تو اس وقت بہت تنقید ہوئی اور کہا گیا کہ ہم ملک کو تباہ کر رہے ہیں۔ تنقید کرنے والوں میں وہ لوگ شامل تھے جن کے پاس اس عرصے کے دوران وقت گزارنے کے وسائل تھے۔ لیکن ہم نے رسک لے کر فیصلہ کیا کہ لوگوں کو بھوک سے بھی بچایا جائے۔

اُن کے بقول دنیا آج تسلیم کر رہی ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن ممکن نہیں اور وہ ہماری حکمتِ عملی پر کاربند ہے۔

18:25 27.7.2020

ویت نام: سیاحتی مقام سے 80 ہزار افراد کی منتقلی شروع

ویت نام میں سیاحتی مقام ڈانانگ میں کرونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے بعد علاقے سے سیاحوں کو باہر نکالا جا رہا ہے۔

ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس سیاحتی علاقے میں اس وقت 80000 سیاح موجود ہیں جن میں سے بیشتر مقامی سیاح ہیں۔

بیان کے مطابق ان سیاحوں کو علاقے سے نکالنے میں چار روز لگیں گے۔

ویت نام میں کرونا وائرس کی مقامی سطح پر منتقلی کے کیسز کی نشاندہی ہوئی ہے جس کے بعد حکومت نے خطرے کی بلند سطح کا اعلان کر دیا ہے۔

18:32 27.7.2020

امریکہ کیسز اور ہلاکتوں کے اعتبار سے بدستور سر فہرست

امریکہ کرونا وائرس کے کیسز اور ہلاکتوں کی تعداد کے اعتبار سے بدستور سر فہرست ہے۔

امریکہ میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 42 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

فلوریڈا، کیلی فورنیا، نیویارک اور ٹیکساس ریاستیں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ کاروباری مراکز اور سیاحتی مقامات کا وقت سے پہلے کھل جانا، بہت سے لوگوں کا ماسک نہ پہننا اور سماجی فاصلے کی پابندی پر عمل نہ کرنا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG