رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

09:58 28.7.2020

بیلجیم میں چار ہفتوں کے لیے سماجی دوری کی پابندیوں میں توسیع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یورپی ملک بیلجیم کی وزیرِ اعظم صوفی ولمز نے کرونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر سے ہونے والے اضافے کے سبب سخت سماجی دوری اختیار کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

وزیر اعظم صوفی کا ‘نیشنل سیکیورٹی کونسل’ کی ہنگامی میٹنگ کے بعد کہنا تھا کہ رواں ہفتے بدھ کے روز سے ایک گھر کے افراد کو صرف دیگر پانچ افراد سے ملنے کی اجازت ہو گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ پابندیاں اگلے چار ہفتوں کے لیے ہوں گی جب کہ 12 سال سے کم عمر بچوں پر یہ پابندیاں لاگو نہیں ہوں گی۔

ان کے بقول وہ مکمل لاک ڈاؤن نہیں چاہتیں۔ تاہم سماجی دوری کی پابندیاں اس لیے لگائی جا رہی ہیں تا کہ کرونا وائرس کے سبب مکمل لاک ڈاؤن نافذ نہ کیا جائے اور گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد بچے اسکولوں جاسکیں۔

بیلجیم میں اب تک کرونا وائرس سے 66 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ اس وبا سے 9821 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

10:02 28.7.2020

امریکہ کے مشیر قومی سلامتی وائرس کا شکار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ وہ وبا کی زد میں آنے والے ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ ترین عہدے دار ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ قومی سلامتی کونسل کے سربراہ رابرٹ اوبرائن کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ان میں معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں جس کے بعد وہ تنہائی میں چلے گئے ہیں اور انہوں نے محفوظ مقام سے کام جاری رکھا ہوا ہے۔

اوبرائن اور صدر ٹرمپ کے درمیان مسلسل رابطہ رہتا ہے لیکن صدر ٹرمپ نے پیر کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ ان کی حالیہ دنوں میں برائن سے ملاقات نہیں ہوئی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق 54 سالہ اوبرائن کے وائرس میں مبتلا ہونے سے صدر ٹرمپ یا نائب صدر مائیک پینس کو خطرہ لاحق نہیں ہوا اور قومی سلامتی کونسل بھی معمول کے مطابق کام جاری رکھے گی۔

مزید پڑھیے

10:08 28.7.2020

آسٹریلوی وزیرِ اعظم کا بین الریاستی دورہ مختصر

آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم اسکوٹ موریسن نے ریاست وکٹوریا کے شہر میلبورن میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب اپنا بین الریاستی دورہ مختصر کر دیا ہے۔

ریاست کوئنز لینڈ کے یاندینا ٹاؤن میں منگل کو وزیرِ اعظم موریسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میلبورن شہر میں کرونا وائرس کے مقامی طور پر منتقلی کے کیسز سامنے آرہے ہیں اور دوسری طرف عمر رسیدہ افراد کے لیے قائم مراکز میں یہ وبا پھیل رہی ہے جس سے ان مراکز میں خدمات سر انجام دینے والے اہلکار بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

موریسن کا مزید کہنا تھا کہ اس پیچیدہ صورتِ حال کے سبب وہ اپنا کوئنز لینڈ کا دورہ مختصر کر کے دارالحکومت کینبرا واپس جا رہے ہیں۔

آسٹریلیا کی دوسری گنجان ترین ریاست وکٹوریا میں منگل کے روز کووڈ 19 کے 384 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

10:12 28.7.2020

امریکہ: تیس ہزار شہریوں پر ویکسین کی آزمائش شروع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ میں کرونا وائرس ویکسین کی 30 ہزار شہریوں پر آزمائش شروع ہو گئی ہے۔

امریکہ کے قومی ادارہ برائے صحت کی تیار کردہ ویکیسن کی رضا کاروں پر آزمائش امریکہ کے متعدد مقامات پر کی جا رہی ہے۔

ریاست جارجیا کے شہر سوانا میں ویکسین کا پہلا آزمائشی انجیکشن لگائے جانے کے بعد قومی ادارہ برائے صحت کے ڈائریکٹر فرانسز کولنز کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

فرانسز کولنز کے مطابق کرونا وائرس کے لیے تیار کردہ ویکسین کی افادیت سے متعلق کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ویکسین کے نتائج سے متعلق خبردار کرتے ہوئے وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کہ ویکسین کے نتائج رواں سال نومبر یا دسمبر سے پہلے سامنے نہیں آئیں گے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG