رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

16:30 28.7.2020

افغانستان میں کرونا کے 36 ہزار کیسز، 25 ہزار سے زائد صحت یاب

افغانستان کی وزارتِ صحت نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 'کووڈ 19' کے 105 نئے کیسز رپورٹ کیے ہیں۔ افغانستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 36 ہزار 368 ہو گئی ہے۔

افغانستان میں وائرس کی ابتدا کے بعد سے اب تک عالمی وبا سے مرنے والوں کی تعداد 1270 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 25 ہزار 358 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

18:03 28.7.2020

افریقہ کے 13 ممالک میں ساڑھے چار کروڑ افراد کو خوارک کی قلت کا سامنا

سدرن افریقن ڈویلپمنٹ کمیونٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق افریقہ کے جنوبی 13 ممالک میں چار کروڑ 50 لاکھ افراد خشک سالی، سیلاب اور کرونا وائرس کے باعث خوارک کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں

رپورٹ کے مطابق خوراک کی کمی کا سامنا کرنے والوں میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 10 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث عائد کی گئی پابندیوں سے کاروباری سرگرمیاں، نوکریوں کے مواقع اور بیرونِ ملک سے ترسیلات شدید متاثر ہوئی ہیں۔

18:08 28.7.2020

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں 'اوپن ایئر کلاسز'

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں بچوں کی نصابی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہیں۔ گزشتہ سال بھارت نے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کی تو کئی ماہ تک تعلیمی سرگرمیاں بحال نہیں ہو سکی تھیں۔ پھر کرونا وائرس کی وبا نے تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرا دیے۔ کشمیر میں تیز رفتار انٹرنیٹ سروس بھی ایک سال سے بند ہے جس کی وجہ سے طلبہ کو آن لائن کلاسز لینے میں بھی مشکلات ہیں۔ ایسے میں کچھ طلبہ 'اوپن ایئر کلاسز' لے کر تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
09:49 29.7.2020

ہانگ کانگ میں پابندیاں مزید سخت کرنے کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لیم نے کرونا وائرس کی وبا بڑے پیمانے پر پھیلنے سے متعلق خبردار کرتے ہوئے بدھ کے روز سے پابندیاں سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت کی طرف سے نافذ کردہ نئی پابندیوں میں دو سے زائد افراد کے ملنے، ریستورانوں میں قریب قریب بیٹھنے اور عوامی مقامات پر فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حکومت کی طرف سے سمندری اور ہوائی سفر کرنے والے اہلکاروں کے کرونا ٹیسٹ لازمی کرانے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔

کیری لیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وبا کے پھیلاؤ کے سبب ملک کا طبی نظام مفلوج ہو سکتا ہے اور لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ اس لیے شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

ہانگ کانگ میں منگل کو کرونا وائرس کے 106 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 98 مقامی طور پر منتقلی کے تھے۔ رواں سال جنوری سے اب تک 2880 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اور 23 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG